affiliate marketing Famous Urdu Poetry: تو نے کہا عشق تو ڈھونگ ہے۔۔۔۔!تجھے عشق ہو خدا کرے

Sunday 10 March 2013

تو نے کہا عشق تو ڈھونگ ہے۔۔۔۔!تجھے عشق ہو خدا کرے

تو نے کہا عشق تو ڈھونگ ہے۔۔۔۔!تجھے عشق ہو خدا کرے
تجھے اس سے کوئی جدا کرے
تیرے ہونٹ ہنسنا بھول جائیں
تیری آنکھ پُر نم رہا کرے
تو اس کی باتیں کیا کرے
تو اس کی باتیں سُنا کرے
اسے دیکھ کر تو رُک جائے
وہ نظر جھکا کے ملا کرے
تجھے دوستی بھی نہ راس آئے
تو تنہا تنہا پھرا کرے
تجھے ہجر کی وہ جھڑی لگے
تو ملن کی ہر پل دعا کرے
تیرے خواب بکھریں ٹوٹ کر
توکرچی کرچی چُنا کرے
تو گلی گلی صدا کرے
تو نگر نگر پھرا کرے
تجھے عشق پر پھر یقین ہو
اسے تسبیحوں پہ گِنا کرے
پھر میں کہوں "عشق ڈھونگ ہے"
تو نہیں نہیں کیا کرے۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment