You can Read All Types of Poetry, Urdu Poetry, Sad Poetry , Romantic Poetry , Birthday Poetry , Classical Poetry, Imagesss Poetry, LonG Poetry , Ashhar , Qathat , Nazam and Ghazal of your Favourite Poets.
Pages
▼
Monday, 30 May 2016
میرا ذکر نہ کرنا
دُکھ درد کے ماروں سے میرا ذکر نہ کرنا گھر جاؤ تو یاروں سے میرا ذکر نہ کرنا
وہ ضبط نہ کر پائیں گے آنکھوں کے سمندر تُم غم گُساروں سے میرا ذکر مت کرنا
شاید یہ اندھیرے ہی مجھے راہ دکھائیں گے اب چاند ستاروں سے میرا ذکر نہ کرنا
وہ میری کہانی کو غلط رنگ نہ دے دیں افسانہ نگاروں سے میرا ذکر نہ کرنا
لے جائیں گے گہرائی میں تم کو بھی بہا کر دریا کے کناروں سے میرا ذکر نہ کرنا
وہ شخص ملے تو اُسے ہر بات بتانا تُم صرف اشاروں سے میرا ذکر نہ کرنا
No comments:
Post a Comment