You can Read All Types of Poetry, Urdu Poetry, Sad Poetry , Romantic Poetry , Birthday Poetry , Classical Poetry, Imagesss Poetry, LonG Poetry , Ashhar , Qathat , Nazam and Ghazal of your Favourite Poets.
Pages
▼
Saturday, 21 May 2016
تمہیں کتنا چاہتے ہیں
تمہیں کتنا چاہتے ہیں
کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ تمہارے دل گرفتہ تمہیں کتنا چاہتے ہیں ؟ تمہیں زندگی سے بڑھ کر جو عزیز ہم نے جانا سو ، کوئی سبب تو ہو گا کبھی تم نے یہ بھی سوچا؟ سرِ شام منتظر تھے کہیں نیلمیں اُجالے کہیں تتلیاں لبوں کی کہیں پھول جیسے عارض کہیں قمقموں سی آنکھیں یہ جو چارہ گر ہمارے کوئی ساعتِ رفاقت سرِ شام مانگتے تھے انہیں کیا خبر کہ ہم نے تمہیں سونپ دی ہیں راتیں تمہیں دان کی ہیں آنکھیں کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ تمہارے دل گرفتہ کسی شمعِ سوختہ سے یہ جو کر رہیں ہیں باتیں تمہیں کتنا چاہتے ہیں ؟ تمہیں روز و شب کے دُکھ میں کبھی بھولنا بھی چاہیں تو کبھی نہ بھول پائیں کہ یہ عہدِ زندگی ہے جسے توڑنا بھی چاہیں تو کبھی نہ توڑ پائیں
No comments:
Post a Comment