affiliate marketing Famous Urdu Poetry

Tuesday, 14 August 2018

Khawab by Hareem Fatima


  
 اک خواب تھا ،
اک حسیں احساس تھا ،
تیری باہنہوں نے مجھے ڈھانپا تھا ۔۔
وہ اک پل تھا ، بہت خاص تھا ،
تیرے لمس کو میں نے محسوس کیا تھا۔۔
وہ اک لمحہ تھا ، سکون دل تھا،


تیری قربت میں ،میں نے زندگی کو جیا تھا ۔
یوں محسوس ہوا تھا ،
جیسے مکمل ہوئ ہر خواہش میری۔
جیسے برسوں کے پیاسے کو پانی ملا ۔
جیسے برسوں کے مسافر کو ٹھکانہ ملا ۔
وقت تو ٹھرتا نہیں، گزر جاتا ۔
پانی کے بہاؤ کی طرح بہ جاتا ،
وہ لمحہ بھی بہ گیا ۔
وہ لمحہ بھی پھسل گیا ،
یوں جیسے ہاتھ کی مٹھی سے پانی پھسل جاتا ۔
روکنے کی چاہ میں مٹھی تو بند ہو جاتی،
لیکن پانی کہاں قید ہوتا بند مٹھی میں ،
بہ جاتا ہے پانی، پھسل جاتا ہے ۔
ویسے ہی وہ لمحہ بہ گیا
ایسے جیسے ہوا کا اک جھونکا چھو گیا مجھے ،
اپنی ٹھنڈک اتار گیا مجھ میں ،
رکا نہیں، گزر گیا
ایسے ہی وہ لمحہ چھو گیا مجھے
وہ احساس مٹتا نہیں مجھ میں سے،
اس لمحہ کا سکون بھولتا نہیں مجھے ۔
کاش کہ رک جاتا وقت ۔
کاش کہ ٹھر جاتیں گھڑیاں ،
کاش کہ ٹھر جاتا اس لمحہ پر چاند ،
کاش کہ رک جاتی زمیں ،
لیکن یہ ممکن نہیں تھا ۔
ہوتا تو قیامت برپا ہو جاتی ،
نہیں ہو نا تھا یہ
تو کاش اس لمحہ میری جان چلی جاتی ،
میری آنکھیں تیری آغوش میں ہمیشہ کے لیے بند ہو جاتی۔
کاش میری روح تیری بانہوں کے حصار میں نکل جاتی ،
کاش اور کچھ نہیں تو یہی ہو جاتا ۔۔۔

  از قلم حریم فاطمہ

Slam e muhabbat by Hareem Fatima



میں سلامِ عقیدت پیش کروں
میں سلامِ محبت پیش کروں
ان ماؤں کو ، ان بہنوں کو جنہوں نے کھو دیے پاسباں اپنے
لٹا دیے سہاگ اپنے جن بہاروں نے
کھو کر اپنے لال، اپنے لختِ جگر اپنے سائبان
جن کی حوصلہ مندی، جن کی جراُت میں فرق نہ آیا
ہمارے وطن پاکستان کی خاطر
میں سلام ِ عقیدت پیش کروں
میں سلام ِ محبت پیش کروں
ان بھائیوں کو، ان باپوں کو جو کر گےء اپنی جان نثار
جو بن گےء مظبوط دیوار لوہا، جو کٹوا گےء گردنیں اپنی
جو اپنے ساتھیوں کے بدن کو ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا دیکھ کر نہیں ڈرے
جو سیسہ پلائ ہوئ دیوار بن گےء، جو بڑھتے طوفانوں کے لیے بند بن گےء
میرے وطن پاکستان کی خاطر
میں سلامِ عقیدت پیش کرتی ہوں
میں سلام ِ محبت پیش کرتی ہوں

از قلم حریم فاطمہ


Mery Watan by Hareem Fatima











اے میرے وطن پاکستان اے پیارے چمن پاکستان
میری محبتیں تیرے واسطے، میری عقیدتیں تیرے واسطے
رہے تو سلامت تا قیامت ان فضاؤں میں
یہی میری جستجو، یہی میری تمنا
اے میرے وطن پاکستان
اے پیارے چمن پاکستان
نام تیرا رہے ہمیشہ سربلند ان ہواؤں میں
رہے تو سلامت تا قیامت ان فضاؤں میں
سایہ ہے رحمتِ خدا رہے تجھ پر ہمیشہ
یہی میری امید، یہی میری دعا
اے میرے وطن پاکستان اے پیارے چمن پاکستان
بچاےء رب میرا تجھے ہر نظر بد سے
رہے تو سلامت تا قیامت ان فضاؤں میں
پھلتا پھولتا رہے شاداب تو ہمیشہ
یہی خواب میرا، یہی ارمان میرا
اے میرے وطن پاکستان
اے پیارے چمن پاکستان

ازقلم حریم فاطمہ

Saturday, 11 August 2018

Lamha e muhabbat by Hareem Fatima










جی چاہتا ہے ۔
ایک کندھا ملے ۔
سر رکھ دوں
جی بھر کر روؤں
اتنا روؤں کہ ہر دکھ ہلکا لگے
ساری تھکاوٹ دور ہو جاےء
بہت تھک گئ ہوں میں
ایک قدم بڑھنے کی سکت نہیں رہی
ایک بار بیاں کر دوں
میں سب غم اپنے
وہ ایسا ہو کہ سن لے سب
سن کر میری داستان
وہ مجھ پر ترس نہ کھاےء
ہمدردی نہ جتاےء
پر میرے سارے دکھ اپنے اندر سمو لے
مجھے اپنے سینے سے لگا لے
سینے سے لگاےء وہ میرے بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگے
ایسے کہ میں اپنے دکھ پر اس کہ اتھل پتھل دھڑکن سن لوں
مجھے یقین آجاےء
کہ کوئ مجھ سے بھی محبت کرتا ۔
کوئ مجھے بھی چاہتا
میرے صدیوں کی تھکن اتر جاےء گی
ایک لمحہ محبت کا جو میسر ہو جاےء

ازقلم حریم فاطمہ

Thursday, 9 August 2018

Hamy tum se mohabbat hai by Binte Farhana


ہمیں تم سے محبت ھے
ہمیں تم سے  اُلفت ھے  
اُلفت بھی بے حساب ھے
میرے دل میں تیرا ہی راگ ھے
یہ دل تیرے عشق میں بے تاب ھے
نہ سنتا یہ میری کوٸ بات ھے
جو سمجھاٶں اسےسارہ
تو یہ سمجھتا نہیں ھے
میرا ھو کہ میرا نہیں ھے  
جو اسکو نہ سمجھے نہ جانے
یہ پاگل اسے ھی پہچانے 
نہ غرض کوٸ اِسکو رنگِ پیرھن  سے
نہ غرض کوٸ اِسکو خاک و گگن سے
اِسے غرض ھے  بس تیری محبت کی لگن سے
نہ جانے کہاں سے یہ لگن لگی ھے
دل کی رمز  تیری اُلفت سے جڑی ھے
یہ الفت میرے دل میں گہری بڑی ھے
ہمیں تم سے محبت سچّی اور کھری ھے
نہ جانے کیوں ھے نہ جانے کیسے ہوٸ ھے
تمہیں ہو کہ نہ ھو پر ہمیں تم سے محبت ھے
ہمیں تم سے محبت ھے ۔۔۔۔

Tuesday, 7 August 2018

Rishton ki door by Binte Farhana


رشتوں کی یہ ڈور بڑی کچّی ھے 

ایسے اُلجھی ھے گویا ریشم کی لچّھی ھے 
جتنا سلجھاٶں میں اسکو اتنی ہی زیادہ یہ اُلجھتی ھے  
جو توڑوں اسے سارہ تو ذات میری اپنی بھی بکھرتی ھے 
جب جب یہ رشتوں کی ڈور اُلجھتی ھے 
تو روح میری  اپنی اس خوف سے لرزتی ھے جو یہ ٹوٹ گئی توگویازندگی مجھ سے روٹھ جاۓ گی
اور جو زندگی روٹھ گئی تو کیا سانس یہ چل پائیگی ؟
ھے مجھ کو یقیں گر یہ سانس چلتی رہی تو ہستی میری بکھر جائیگی 
کیا میرے بکھرنے سے یہ ڈور سلجھ جائیگی؟
سن میرے ساتھی گر یہ ڈور سلجھتی ہو اک میرے بکھرنے سے 
تو اسکو سلجھانے میں دیر نہ کرنا ۔۔۔
مجھے بکھرانے میں دیر نہ کرنا ۔۔۔۔
کیونکہ رشتوں کی یہ ڈور بڑی کچّی ھے 
تو یقینِ کامل رکھنا میرے ساتھی کہ 
میری اِنسے محبّت بلکل سچّی ھے 
اسے سلجھانے میں دیر نہ کرنا۔۔۔
رشتوں کی یہ ڈور بڑی کچّی ھے ۔۔۔۔

Monday, 6 August 2018

Badal jana by Saba Mehraj


بدل جانا
سرراہ کو جو کہیں کوئی اپنا جو مل جائے
اسے اپنا تم کہہ دینا
کوئی جو خواب ٹوٹے تو
کوئی تعبیر روٹھے تو
اسے اپنی آنکھوں سے بہا دینا
کوئی جو اگر روٹھ جائے تو
اسے فورا منا لینا کبھی جو ساتھ چلنے والے بھی بدل جائے تو
کبھی جو بہار بھی خزاں بن جائے تو
تم بھی بدل جانا
تم بھی حد سے نکل جانا
کبھی کسی کی یاد میں
کبھی کسی کی جدائی میں
کبھی جل تھل نہ ہو جانا

از قلم: شاعرہ صبا ء معراج تلہ گنگ

Sunday, 5 August 2018

Ishq by Iqra Khan










Chand tanha hai by Iqra Khan










Woh apni saltanat ki malika by Saba Mehraj


وہ اپنی سلطنت کی ملکہ تھی
وہ اک نئے دیس کی باسی تھی
وہ خواب نگر کی شہزادی تھی
وہ اپنے بابا کی رانی تھی
کسی نگر کی شہزادی تھی
پھر یوں ہوا اس کی ہی سلطنت میں
دل اس کا اس سے بغاوت کر بیٹھا
وہ اپنی سلطنت کی ملکہ
اپنے ہی خوابوں سے الجھ کر
اپنے ہی دل سے کر کے بغاوت
بہت کچھ کھو بیٹھی، اپنا آپ کھو بیٹھی
اپنے ہی خوابوں سے الجھ کر
وہ اپنا آپ بھی توڑ بیٹھی

از قلم: شاعرہ صبا ء معراج

Suno tum ne koi esa bhi dekha hay by Kalsoom Zeb


"نظم"
سنو۔۔
تم نے کوئی ایسا بھی دیکھا ھے؟
جو ہنستا کھکھلاتا ہو
مگر تنھایئوں میں وہ
سسکتا ہو تڑپتا ہو
کہ اپنی زات کی ٹوٹی ہوئی کرچیاں
اس کو جینے نہیں دیتی
خوش رہنے نھیں دیتی
سنو
تم نے کوئی ایسا بھی دیکھا ھے؟
جو کسی کی زات کی خاطر
دل میں ویرانیاں بھر کہ بھی
جیون کاٹ لیتا ھے
سنو
تم نے وہ جلتی شام دیکھی ھے؟
جو کانٹے بھر کہ جھولی میں
سسکتی بین کرتی ھے
سنو
وہ شام میری زندگی میں رات کرتی ھے
مجھ کو برباد کرتی ھے۔ ۔ ،
kalsoom zeb

Saturday, 4 August 2018

Rootha rootha hay naseeb by Faiqa Farhat Riaz




روٹھا روٹھا ہے نصیب
روٹھی روٹھی ہر خوشی
کیوں چھائی ہے اُداسی
کیوں چھائی بے بسی
اس قفس میں ہوں میں تنہا پڑی
نہ کوئی ہنسی نہ کوئی خوشی
روٹھا روٹھا ہے نصیب
روٹھی روٹھی ہر خوشی
چاند تاروں کو پہروں میں تکتی رہی
رات دن میں یونہی سسکتی رہی
چاند ہنستا رہا اور میں روتی رہی
رات گاتی رہی اور میں سوتی رہی
روٹھا روٹھا ہے نصیب
روٹھی روٹھی ہر خوشی
آشنا کو تھامے میں چلتی رہی
وہ بڑھ گیا میں بھٹکتی رہی
قفلے تھے جو ساتھ میرے چل پڑے
جانبِ منزل وہ رواں ہوگئے
میں گُم سُم کھڑی بچھڑتی رہی
میری منزل کہاں تھی مجھے خبر ہی نہیں
روٹھا روٹھا ہے نصیب
روٹھی روٹھی ہر خوشی
میں اُس قید میں تھی تنہا پڑی
جہاں اپنا بھی' کوئی اپنا نہیں
میں کسی سے شکایت کیوں کرتی
کہ یہ تھا میرا نصیب۔۔۔!
میرے ہاتھوں پر لکھی تقدیر
میرے چہرے پر لکھی تحریر
یہ تھا میرا نصیب۔۔۔!
روٹھا روٹھا ہے نصیب
روٹھی روٹھی ہر خوشی۔۔۔!!!

فائقہ فرحت ریاض

meri shanakht by Faiqa Farhat Riaz




"میری شناخت"
اپنی ذات پہ تنہائی کا لباس رکھتی ہوں
میں خاص پھول ہوں
رنگ بھی خاص رکھتی ہوں
اپنے لبوں پہ چُپ کی چھاپ رکھتی ہوں
میں انمول ہوں،
ادائیں بھی انمول رکھتی ہوں۔۔۔
اپنا ہر درد زمانے سے چُھپا رکھتی ہوں
میں حساس ہوں،
دل بھی حساس رکھتی ہوں۔۔۔
اپنی آنکھوں کو آنسوں کے سمندر سے
بھرا رکھتی ہوں۔۔۔۔،
میں گہری ہوں،
جذبات بھی گہرے رکھتی ہوں۔۔۔
اپنے آپکو خُشبو میں بسا رکھتی ہوں
میں مُخلص ہوں،
انداز بھی مُخلصانہ رکھتی ہوں۔۔۔
اپنا خلقہ فقط چند تک محدود رکھتی ہوں
میں مُختلف ہوں،
مزاج بھی مُختلف رکھتی ہوں۔۔۔
اپنی ذات کو ہر عام سے جُدا رکھتی ہوں
میں بے داغ ہوں،
دامن بھی بے داغ رکھتی ہوں۔۔۔
اپنے خوابوں کی پرواز بُلند رکھتی ہوں
میں نایاب ہوں،
اِس بات کا یقین رکھتی ہوں۔۔۔!


فائقہ فرحت ریاض

Friday, 3 August 2018

Chalo ab sath chaltay hain by Saba Mehraj


چلو اب ساتھ چلتے ہیں
بھلا کر رنجشیں ساری
اٹھا کر کرچیاں خوابوں کی
کچھ دکھ ، سدا کے اپنے
کچھ لوگ،  سدا کے اپنے
کچھ روند کر جھوٹی انائیں اپنی
سب کو ساتھ کے کر ہم
چلو اب ساتھ چلتے ہیں
عروج و زوال اور نشیب و فراز میں
کچھ اپنے حصے کے دیے جلا کر
کچھ خوشیاں خرید کر
چلو اب  ساتھ چلتے ہیں
شہر عداوت کے آسیبوں سے نکل کر
کچھ آنسوؤں کی برساتوں میں
اپنی بھیگی روح اور بن روئی آنکھیں لے کر
کچھ خواب نئے،  کچھ خواب پرانے لے کر
چلو اب ساتھ چلتے ہیں

از قلم: شاعرہ صبا ء معراج

Monday, 30 July 2018

Khwahish by Sara


خواہش ہے کہ ہر راہ پر تیرے ساتھ چلوں
یہی آرزو ھے ہر پل یہی میرا ھے جنوں
خواہش ھے کہ تیری راہ کے سارے خار چنوں
کاش کہ آخری سانس تک میں تیرے ساتھ رہوں
جو موقع دے مجھے یہ زندگی اے میری ماں
تو میں ہر پل ہر راہ میں تیرے ساتھ رہوں
خواہش ہے کہ میری یہ جنّت سدا میرے ساتھ رہے میں اسکے ساۓ میں سدا آباد رہوں
نہ کوٸ مجھ کو تجھ سے جدا کرے
نہ میں یہ بارِ جداٸ اُٹھا سکوں
خواہش ہے کہ تیرا ہر خواب میں حقیقت بنا سکوں
یوں تو ہزار ہیں یہ خواہشیں پر کیا ہوگا کبھی ایسا کہ میں انہیں پایا تکمیل تک پہنچا سکوں؟
خواہش ھے کہ تجھے میں بتا سکوں
تو ہی اوّلین چاہت ھے میری اے میری ماں
تو ہی ھے میرے قلب و جاں کا ھے سُکوں
خواہش ھے کہ میں یہ مختصر سی زندگی تیرے سنگ بِتا سکوں
خواہش ھے تیرے احسانوں کا میں ادنیٰ سا ہی سہی کچھ تو بدلہ چُکا سکوں
خواہش ھے تیرا میں فخر بنوں 
اگر ممکن ہو تو  تیری راہ میں یہ پلکیں بِچھا دوں
خواہش ہے کہ جنّت میں بھی میں تیرا ساتھ پا سکوں ۔۔۔
خواہش  ہے کہ تیرے قدم چوم لوں
خواہش ھے کہ تیری راہ کی میں دُھول بنوں
اے میری ماں خواہش ھے کہ سدا میں تیرے ساتھ رہوں ۔۔۔
 سارہ