affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ghazal by Muhammad Salman

Wednesday, 8 October 2025

Ghazal by Muhammad Salman

رویوں سے نہ لہجوں سے نہ پُر تاثیر باتوں سے

یہاں پہچان بنتی ہے تو پیسوں اور اثاثوں سے

 

نہ اخلاصِ تعلُّق سے نہ ہی اُلْفت کے نعروں سے

یہاں قیمت ہے لوگوں کی فقط اونچے نصابوں سے

 

وفا، اخلاق، سچائی نہیں ہے اہمیت ان کی

تعلُّق بن رہا ہے بنگلوں سے اور کاروں سے

 

نہ صورت سے نہ سیرت سے نہ اخلاقِ جمیلہ سے

یہاں توقیر جمتی ہے فقط اونچی جنابوں سے

 

نہ ہمدردی، نہ قربانی، نہ خدمت کے وسیلوں سے

یہاں عظمت بھی ملتی ہے تو محفل کے خطابوں سے

 

یہاں اخلاق ہارے ہیں، یہاں کردار ہارے ہیں

یہاں معیار ہوتا ہے تو سونے کے سرابوں سے

 

🖊️ محمد سلمان

**************

1 comment: