affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ehl e ghazah ke naam by Muqadas Javed / Rani

Sunday, 9 March 2025

Ehl e ghazah ke naam by Muqadas Javed / Rani

اہل غزہ کے نام

تمہیں غلط لگتا ہے ،انہیں چھوڑ دیا دنیا نے

دراصل انہیں خدا نے تھامنا تھا

 

وہ کامزن ہیں مبارک راہ کی طرف

مگر تم دیکھو تو کہا کھڑے ہو

 

تمہیں لگتا ہے وہ اندھیروں میں گھرے ہیں

دراصل تمہارا دل سیاہی کا شکار ہے

 

وہ کامزن ہیں پُرسکون ابدی راحت کی طرف

مگر تم بے سکونیوں میں گھرے ہو

 

تمہیں لگتا ہے یہ امتحاں انکے صبر کا ہے

دراصل یہ آزمائش تمہاری ہے

 

وہ تو حق کی خاطر لڑ رہے ہیں

مگر تم تو باطل سے بھی انکاری ہو

 

تمہیں بدل نہ سکی تربیت درسگاہوں کی بھی

دراصل تم شیطان کے ہم راہی ہو

 

وہ تو ہنس کر ظلم جھیل گئے ہیں

مگر افسوس تم پس پردہ کھڑے تماشائی ہو ۔۔،

************

No comments:

Post a Comment