affiliate marketing Famous Urdu Poetry: September 2016

Sunday, 11 September 2016

Mera sawan bhi tum ho ...meri pyais bhi tum ho

میرا ساون بھی تم ہو میری پیاس بھی تم ہو

صحرا کی بانہوں میں چھپی آس بھی تم ہو


تم یوں تو بہت دور ہو مجھ سے

احساس یہ ہوتا ہے جیسے میرے پاس ہی تم ہو


ہر زخم کی آغوش میں ہے درد تمہارا

ہر درد میں تسکین کا احساس بھی تم ہو


کھو جاؤ تو ویران سی ہوجاتی ہیں راہیں

مل جاؤ تو پھر جینے کا احساس بھی تم ہو


لکھتی ہوں تو تم ہی اترتے ہو قلم سے

پڑھتی ہوں تو لہجہ بھی تم،آواز بھی تم ہو​



Tuesday, 6 September 2016

Agr ye keh do baghir mery ni guzara ..tu mein tumhara

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ، تو میں تمہارا
یا اس پہ مبنی کوئی تاثر کوئی اشارا، تو میں تمہارا

 
غرور پرور، انا کا مالک، کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے
مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا ، تو میں تمہارا

 
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہوں لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا ، تو میں تمہارا

 
تمہارا عاشق، تمہارا مخلص، تمہارا ساتھی، تمہارا اپنا
رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمہارا ، تو میں تمہارا

 
تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں
اگر مقدر کا کوئی ٹوٹاکبھی ستارا تو میں تمہارا

 
یہ کس پہ تعویز کر رہے ہو؟یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے؟
تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استخارہ ، تو میں تمہارا

 
عامر امیرؔ