affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Samia Nasar
Showing posts with label Samia Nasar. Show all posts
Showing posts with label Samia Nasar. Show all posts

Sunday, 18 June 2023

Zingai badalny ka ithkhyar by Samia Nasar

اپنی زندگی بدلنے کا اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے صرف ظاہرََ نہیں باطن بھی بدلیے کیونکہ رب تعالی کو اندر اجلا چاہیے نیت کھری چاہیےرب تعالی کی بتائی گئ کسی ایک چیز پر قائم ہو کر دیکھیے پھر وہ آپ کو کیسی کیسی نمعتوں سے نوازتا ہے۔صرف اس واحدلاشریک کے ہو جایئں اور کامیاب بنا لیں خود کو

صرف واٹساپ اسٹیس نہیں خود کو بھی بدلیے👍

پازیٹو سوچیں پازیٹو بولیں🌺

👈از قلم سمیعہ نثار

Saturday, 31 December 2022

December by Samia Nisar

🌸الوداع دسمبر🌸
اے دسمبر جاتے ہوۓ پیغام لے جانا
ہر ذی روح کو غم سے بری کر جانا
اپنی سرد سی ہواؤں کو🌱
کہر میں لپیٹی راتوں کو🌁
بےرنگ سی شاموں کو ساتھ لے جانا🌓
اپنی سرد سی پھوار سے☔
صبح کی ٹھٹھرتی اوس سے
دلوں کی کثافت کو دھو جانا💖
سب کے چہروں پہ مسکراہٹ کھلانا
سب کے لیے خوشیوں کے سندیسے لانا
ہر ذی روح کو غم سے بری کر جانا❤
   📝از قلم سمیعہ نثار✒

Monday, 5 December 2022

Aam larki by Samia Nasar

(عام لڑکی )

بہت عام سے لوگوں میں

بہت ہی عام سی ہوں میں

کہ بلکل شام سی ہوں میں

جیسے شام ہوتی ہے خاموش سی

کچھ ان کہی سی کہنے والی

کچھ ان سنی سی سننے والی

سرد ہوا میں بیٹھ کر گھنٹوں سوچنے والی

کبھی ہنستی سی کبھی جھنجلاتی سی

کبھی یوں ہی پہروں اداس رہنے والی

کبھی بہت ہی بے چین سی

کوئی رازداں ہو جیسے

بہت ہی عام سی ہوں میں

لیکن ان عام  لوگوں میں دل حساس رکھتی ہوں

جذبات صاف رکھتی ہوں

اگرچہ عام سی ہوں میں

(از قلم سمیعہ نثار)

*********