حقیقت پر مبنی داستان
ادھوری داستان
پتنگوں نے کہا رات کی رانی سے اک بار
ہمیں ہے تم سے بے پناہ پیار
پیار کی نشانی میں دو تم اپنی خوشبو
کہ ہماری زندگی میں بھی آجائے بہار
ٹھنڈی آہ بھر ی اور پھر بولی رات کی رانی
جاؤ لاؤ میرے لئے اک چراغ کی روشنی
تمہیں چاہت ہے میری خوشبو کی
اور میں ہوں روشنی کی بڑی ارمانی
پتنگ لوٹے اور ساتھ لائے دل میں اک ارمان
گرفتار ہے اپنی محبت میں اب تک یہ نادان
کی اس سے اپنی محبت نے اک فرمائش
کیسے دوں روشنی اسے؟ پتنگ ہے حیران
اک دن یہ آئے چراغ کے پاس
لے آئے اپنے دل میں اک آس
اب تم ہی ہو جا ہم پر مہربان
کہ اب تو یہی ہے ہمارے لئے خاص
چراغ تو روشنی دے نہیں سکتے
پتنگ محبت چھوڑ نہیں سکتے
کیسے جیئیں گے یہ پتنگ ہزاروں سال؟
کہ بناء رات کی رانی یہ جی نہیں سکتے
دیتے ہیں یہ محبت میں اپنی جان
نہ رہی اس کی لبوں پر معصوم مسکان
یہ دل کب ساتھ دے گا اس کا؟
کہ یہ ہے اپنے اس دل سے پریشان
سوچتی ہوں!
رات کی رانی کا دل ٹوٹ گیا ہو گا
اس کا محبت پر سے اعتبار اٹھ گیا ہو گا
پتنگ کرتے ہیں جستجو اپنی محبت پانے کی
پر رات کی رانی کا دل انتظار کی آگ میں جل گیا ہو گا
کہ یہ روشنی کولے جا سکیں گے کہ نہیں
یہ اپنی محبت کو پا سکیں گے کہ نہیں
کیا پوری ہو گی اس کی یہ آرزو
اپنی محبت کے لیے ہزاروں سال جی سکیں گے کہ نہیں
٭٭٭٭٭٭٭
Dil cheez Hy kya jana ye jan be tumhari hy
ReplyDelete