سنو
اگر تم کسی سے محبت کرنے لگے ہو
تو اسکو پتا نہ چلنے دینا کہ وہ تمھارے لیے کتنا خاص بن چکا ہے
سنو
اگر تم محسوس کرنے لگے ہو کہ اس کی دوری تم برداشت نہ کر پاؤ گے
تو اسکو پتا نا چلنے دینا کہ وہ تمھاری زندگی بن چکا ہے
سنو
اگر تم اسکا ساتھ چاہتے ہو
اپنا رشتہ یونہی برقرار رکھنا چاہتے ہو
تو اسکو پتا نہ چلنے دینا کہ تم تو اب اس سے عشق کر بیٹھے ہو
مگر کیوں ؟
اسکا بھی تو حق ہے جاننے کا (میرا جینا مرنا اب اس سے ہے)
( نہ پگلی نہ)
اخر کیوں ؟
سن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ایسے بات کرے گا کہ جیسے وہ کوئی احسان کرے گا
اسے بھنک بھی پڑ گئی نا کہ تو اس کی دوری برداشت نہیں کر پائے گی تو وہ تجھے چھوڑ کر کہیں دور جا بسے گا
اسے خبر مل گئی کہ تیرا جینا مرنا اس سے ہے وہ واقعی تجھے جیتے جی مار ڈالے گا۔
وہ ایسا کیوں کرے گا ؟
کیوں کہ یہی رواج عشق ہے ، یہی دستور محبت ہے۔
تم اس سے محبت کرو گی وہ کسی اور سے محبت کرے گا
اور پھر وہ تیسری شخصیت کسی اور کو ہی اپنا محبوب منتخب کیے بیٹھی ہوگی
تو کیا اب میں اپنی محبت اپنے تک ہی رکھوں ؟
دل کی بات دل میں ہی رہے تو دل کو ملیں لاکھوں روگ
دل کھولیں تو مشکل کردیں جینا ہمارا لوگ
کر دعا رب کائنات سے تو بھی
میری چاہتوں کو انکا صلہ ملے
ہے جو ہم کو جہاں سے پیارا
وہ ہم کو ہم پر فنا ملے
مژگان عقیل
No comments:
Post a Comment