affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ayesha Batool
Showing posts with label Ayesha Batool. Show all posts
Showing posts with label Ayesha Batool. Show all posts

Wednesday, 10 July 2019

Dil agar chan se toot jaey to Kia hota hay by ayesha batool

"دل اگر چھن سے ٹوٹ جائے تو کیا ہوتا ہے
یادِماضی جو اچانک سے ستائے تو کیا ہوتا ہے

کل میری سکھیاں پوچھنے لگی مجھ سے
کوی دل میں محبت کا احساس جگائے تو کیا ہوتا ہے

جس کی دید کو ترسیں یہ آنکھیں
وہ اگر اچانک سے سامنے آے تو کیا ہوتا ہے

مڑ مڑ کر مجھے دیکھیں ہیں یہ لوگ , کوی پوچھے
جو تو مجھے دیکھ کر مسکرائے تو کیا ہوتا ہے

عمر بھر ساتھ رہنے کی کسک کوئی
وعدہ کر کے جو توڑ جائے تو کیا ہوتا

خاموش بنجر آنکھوں سے دیکھنا کسی کو
کوئی حسرت دل میں ٹہر جائے تو کیا ہوتا

حکم یوں ہی نہ ہوا تھا بندگی کا
کوئی اگر ٹوٹ کر چاہے تو کیا ہوتا ہے

عمر بھر کا انتظار , شب عذاب
کوئی راہ میں چھوڑ  جائے تو کیا ہوتا ہے

جس کی دید کے لیے برسیں یہ آنکهيں
وہ اگر خوابوں میں بھی نہ آئے تو کیا ہوتا ہے

میری آنکهوں میں لگے کاجل کا راز "عائش"
وہ اگر جان بھی جائے تو کیا ہوتا ہے."

Ji chahta hay by ayesha batool

"نظرِآتش میں ہر چیز کو کر دوں یہ جی چاہتا ہے
بُھولادوں تمیں جلادؤں میں خود کو یہ جی چاہتا ہے

کسی طور  تو  نکلے   غبارِدل 
چیخوں , چلاؤں , رؤں یہ جی چاہتا

حقيقت تو اپنے بس کی نہيں ہے, اے جانِ وفا!
کسی شب تمیں خوابوں میں بولاؤں یہ جی چاہتا ہے

وہ وصال کے لمحے, وہ ملنا, وہ بچھڑنا 
کسی روز تجھے میں بھی تو یاد آؤں  یہ جی چاہتا ہے

وہ ساتھ رہے بن کے میرا عمر بھر کے لیے 
اُسے میں "ٹوٹ" کے چاہوں یہ جی چا ہتا ہے!

طوفانِ دل تو تھمے ہی نہ تیرے جانے کے بعد "عائش" 
کبھی میں بھی تو جی سے مسکراؤں یہ جی چاہتاہے.

Friday, 5 July 2019

Farash se utha ke arash par le jata hay by Ayesha Batool

"فرش سے اٹھا کر عرش پے لے جاتا ہے عائش 
عشق انسان کو بے مول نہیں کرتا!!!"

Woh rasty kion achy lagty hen by Ayesha Batool

وہ راستے کیوں اچھے لگتے ہیں 
دل کے سپنے کیوں سچے لگتے ہیں 
لوگ کہتے ہیں وہ بے وفا ہیں بہت عائش
پھر بھی کیوں اپنے , اپنے لگتے ہیں