affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tumhari nazren by Honey Sarkash

Wednesday, 9 January 2019

Tumhari nazren by Honey Sarkash

سنو تمھاری نظریں مُجھے
جب اِس طرح مسلسل
بے تحاشا دیکھتی ہیں تو
میری پلکیں مَن مَن بھر کی
ہوجاتی ہیں تم مجھے
دیکھ رہے ہو یہ احساس 
رُخسار گلال کردیتا ہے
دل کی دھڑکنیں 
سرپٹ دوڑتی ہیں
رگوں سے جان نکلتی سی
محسوس ہوتی ہے
اور میں مجسم بت بنی
جم جاتی ہوں
تمھاری شوخ نظروں کی حَرارت 
قطرہ قطرہ میرے دل کو
پگھلا کر تمھاری
الفت سے
شرابور کردیتی ہے.....!!!!!


No comments:

Post a Comment