میں نفرتوں کے جہاں میں رہ کر، جدا رھوں گا تو کیا کروں گا..؟؟
یہ ٹھیک کہتے ہو بیوفا ہوں، وفا کروں گا تو کیا کروں گا..؟؟
..بس ایک تو ہی تو رہ گیا ہے، جہاں سارا تو کھو چکا ہوں
تجھے بھی اپنی انا میں آ کر، خفا کروں گا تو کیا کروں گا..؟؟
..ہزار سجدے تو کر چکا ہوں قضا تمہاری محبتوں میں
میں اب دکھاوے کا کوئی سجدہ ادا کروں گا تو کیا کروں گا..؟؟
..بغیر پانی بھی کوئی مچھلی، بھلا کبھی رہ سکی ہے زندہ
میں تجھ کو کھو کر، کسی کا ہو کر، بتا کروں گا تو کیا کروں گا.. ؟؟
Speechless
ReplyDeleteReally Admirable