affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Shehr ke khamosh logo by Ramsha Riaz

Saturday 8 June 2024

Shehr ke khamosh logo by Ramsha Riaz

شہر کے خاموش لوگو!!

 

مجھے ڈھونڈنا ہوا تو اس بستی کی طرف انا

جہاں ہوا کی تیز جھونکے سب اڑا لے جاتے ہوں

سوائے سکون کے

میں تمھیں بھیڑ میں نہیں ملوں گی

میں تمھیں نیلے آسمان تلے ملوں گی

آبشاروں کی گرتی بوندوں کی اوازیں سننے والی

میں وہ لڑکی ہوں

جس کی اندر انتہا کا شور

اور لبوں پہ پھیکی سی مسکان ہو گی

تم جب ڈھونڈنے آئے تو مجھے کتابوں کے غبار میں ڈھونڈنا

مجھے غموں کے بازار میں ڈھونڈنا

میرے غم یوں  منظر عام پہ نہیں آتے

تم اس بازار میں سب سے بڑے فنکار کو ڈھونڈنا

پھر بھی نہ مل سکی تمھیں وہاں

تو ساحل سمندر پہ جانا

اگر تم نے خالی سیپ کے پاس وجود تلاش لیا

تو تم نے مجھے کھوج لیا

پھر بھی نہ ملی تو

اک کچے مکان کی طرف چل دینا

اس کی کھڑکی کھلی ہو گی

جو احساسات کو تازگی دے

وہاں اگر تمھیں کھڑکی سے ٹیک لگائے

کوئی عکس نظر ائے

اور وہ تم پہ نظر ٹکائے

اور پھر کھڑکی بند کر لے

تو سمجھ جانا

تم نے مجھے ڈھونڈ لیا

اور جس دن تم نے مجھے ڈھونڈ لیا

تم خود کو بھول جاؤ گے

رمشاء ریاض

****************

8 comments: