affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mohabbat by Noor Shayara

Sunday 23 June 2024

Mohabbat by Noor Shayara




نظم

(مُحبت)

تحریر:نُور شاعرہ

 

*تُمھیں کیا پتہ یہ مُحبت کِتنا ستاتی ہے-

جو ترستا ہے اُسے اور ترساتی ہے!

کیا معلوم ہے ؟ایک حقیقت....

یہ مُحبت کُتّے کی طرح بھگاتی ہے

ویسے تو یہ ایک کِھلتا پھول ہے

پر لوگوں کو یہ مُرجھاتی ہے

اُداسی کی شامیں ابھی کہاں؟

ابھی تو پیار کے گیت سُناتی ہے-

کبھی دُور ہی چلی جاتی ہے

کبھی بارش میں بِھگاتی ہے

یہ مُحبت ہے, مُحبت ہے صاحب!

نا جانے کیا کیا کر واتی ہے....

زندگی کا سفر پھر آگے برھتا ہے

صنم سے شوہر اور پھر پاؤں دبواتی ہے!

ایک امتحان ختم ہوتا نہیں کے بس یہ پھر نئے سبق پڑھاتی ہے......

ابھی تو جوانی کے دن تھے یار

کیسے یہ چار بَچّوں کی امّا بناتی ہے!

ہائے یہ مُحبت! ہائے یہ مُحبت

نا جانے کیا کیا کر واتی ہے.....

https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=3ILfnR1NsAdWPyiL

No comments:

Post a Comment