affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Poetry by Abdulsamad

Friday 28 June 2024

Poetry by Abdulsamad

ہم جس شخص کے ساتھ چلنا چاہے

وہی ہم کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے

 

ہم اعتراض کرتے تو وہ بھی کیسے کرتے

یہ نظام قدرت ہے کہ ہر شخص چلا جاتا ہے

 

ہم ہر شخص سے نبھانے کی خواہش کرتے ہیں

آئے روز کوئی زندگی میں آتا ہے، چلا جاتا ہے

 

میں اپنے خیالات میں اس قدر گم رہتا ہوں

پل بھر میں کچھ یاد آتا اور پھر چلا جاتا ہے

 

صمد تو اپنے آپ سے ہی اکثر بیزار رہتا ہے

آگے بڑھتا ہے ذرہ پھر پیشتر چلا جاتا ہے

 

عبدالصمد

************

ہوتی کوئی ناراضی تو دل مان بھی جاتا

ہم دونوں میں پیار تھا اب یقیں نہیں ہوتا

 

میں تو احمق ہوں جو سب کو اپنا مانتا ہوں

یاں سب مطلب پرست نکلے، یقیں نہیں ہوتا

 

وہ مجھے چھوڑ کر غیر کا ہونے جا رہا ہے

میں کیسے کہہ دو کہ مجھے غم نہیں ہوتا

 

میں اس شخص سے بچھڑ جاو گا کچھ اس طرح

کیوں مجھے اس بات پہ اعتراض ہے،یقیں نہیں ہوتا

 

عبدالصمد

************

No comments:

Post a Comment