شاعرہ: تسلیم شہزادی نازؔ
دعائیہ غزل: رضوان راجو کے نام
رب کرے ہر قدم ہو تیرا کامیابِ سنہرا
رضوان بھاٸی!
تیرے نصیب کا چمکے سہرا
دیارِ غیر میں بھی تُو رہے محفوظ و مطمئن
تیری ہر سانس پہ ہو لطفِ خدا کا پہرہ
میرا رب تیرے رزق میں وسعتیں، قسمت میں
اجالا لکھ دے
تیری محنت کا صلہ ملے تجھے تیری محنت سے
بڑھ کر بہتر
کوئی دکھ تیرے قریب آنے نہ پائے ہرگز
تیرے آنگن میں سدا خوشیوں کا ہو پہرا
ماں کی دعاؤں کا سایہ رہے تیرے سر پر قائم
ہر بلا ٹلتی رہے اور دور رہے ہر اندھیرا
تیرا کردار ہو خوشبو کی طرح پھیلا ہوا
لوگ نام لیں عزت سے ہمیشہ تمہارا
سجدوں کی روشنی چمکے تیری پیشانی پر
تیرا دل ذکرِ الٰہی سے رہے ہمیشہ ہی نکھرا
تنہائیاں بھی تجھے ہمت کا سبق دے جائیں
تیرا حوصلہ بنے ہر غم سے بھی گہرا
جب بھی لوٹے تو تیرے ہاتھ ہوں کامیابی
سے بھرے
تیری ہر ہار بھی بنے جیت کا چمکتا چہرہ
رب کرے نازؔ کی ہر اک دعا قبول ہو جائے
میرے بھائی کا مقدر ہو ستاروں سے بھی سنہرا
(آمین آمین آمین آمین آمین)
**************