affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tasleem Shahzadi Naz
Showing posts with label Tasleem Shahzadi Naz. Show all posts
Showing posts with label Tasleem Shahzadi Naz. Show all posts

Friday, 13 November 2026

Ghazal banaam e Alama Iqbal Ghazal by Tasleem Shahzadi Naz

شاعرہ:  ❃تسلیم شهزادی نازؔ❃

غزل بنامِ علامہ اقبالؒ

 

مناسبتِ یومِ اقبال

 

وہ مردِ خود شناس تھا، فکر کا اک نظارہ

جس کی نگاہ نے دیا ملت کو اک ستارہ

 

قلم نے جس کے خوابوں کو نئی پرواز بخشی

وہ چھوڑ گیا زمانے کے لیے علم کا کنارہ

 

خودی کا درس دے کر سوئی روحیں جگا گیا

اندھیروں میں بھی اس نے روشنی کا راستہ سنوارا

 

شاہین کی طرح اڑنا سکھایا نوجوانوں کو

وہ دے گیا ہر ایک دل کو حوصلے کا اشارہ

 

نہ تخت کی تمنا تھی، نہ تاج کی آرزو تھی

وہ آج بھی زندہ ہے، فلسفہ ہے وہ ہمارا

 

اے نـازؔ! اقبال کی فکر کا چرچا رہے گا تاابد

وہ صرف ایک شاعر نہیں، ملت کا ہے سہارا...!!!

***************

Sunday, 8 November 2026

Zindagi dhoop aur tum ghana saya Poetry by Tasleem Shahzadi Naz

نظم: 

زندگی دھوپ اور تم گھنا سایہ

شاعرہ:  تسلیم شہزادی نازؔ

 

 

زندگی دھوپ تھی، تپتی ہوئی، چلچلاتی ہوئی

جب بھی قدم بڑھاتی تھی، راستے آنکھیں جلاتے تھے

مگر تم...؟

گھنے سایے کی طرح میرے سر پر ٹھہر گئے،

ہوا میں ٹھنڈک گھول دی،

سانسوں میں سکون اتار دیا...

زندگی کی تلخیوں نے جب دل کا کنارہ کاٹا،

تم نے نرمی سے لمسِ امید رکھا،

یوں لگا جیسے جلتی پیاس کو

بارش کی پہلی بوند چھو جائے...

 

ہاں زندگی دھوپ تھی،

کبھی ضدی، کبھی کڑوی، کبھی بےرحم,

اور تم وہ سایہ ہو

کہ

جس کے نیچے بیٹھ کر

میں نے خود ہی دوبارہ جینا سیکھا...

تمہارے ہونے نے ہی

میرے دنوں سے گرمی کی سختی چُرا لی،

میری راتوں کو اطمینان کا لمس دیا،

اور میں نے جانا

کہ

دھوپ بھی اچھی لگتی ہے

اگر ساتھ میں تم جیسا سایہ ہو...

تم میری پناہ ہو اور تم ہی میرا آرام ہو،

میری تھکن کا آخری پڑاؤ بھی تمہی ہو،

اور میں...؟

بس وہ مسافر نازؔ

کہ جسے دھوپ نے جلایا

اور تم نے بچا لیا....!!!!!

***************

Saturday, 25 July 2026

Zindagi dhoop aur tum ghana saya Nazam by Tasleem Shahzadi Naz

نظم:  زندگی دھوپ اور تم گھنا سایہ

 

شاعرہ:  تسلیم شہزادی نازؔ

 

 

زندگی دھوپ تھی، تپتی ہوئی، چلچلاتی ہوئی

جب بھی قدم بڑھاتی تھی، راستے آنکھیں جلاتے تھے

مگر تم...؟

گھنے سایے کی طرح میرے سر پر ٹھہر گئے،

ہوا میں ٹھنڈک گھول دی،

سانسوں میں سکون اتار دیا...

زندگی کی تلخیوں نے جب دل کا کنارہ کاٹا،

تم نے نرمی سے لمسِ امید رکھا،

یوں لگا جیسے جلتی پیاس کو

بارش کی پہلی بوند چھو جائے...

 

ہاں زندگی دھوپ تھی،

کبھی ضدی، کبھی کڑوی، کبھی بےرحم,

اور تم وہ سایہ ہو

کہ

جس کے نیچے بیٹھ کر

میں نے خود ہی دوبارہ جینا سیکھا...

تمہارے ہونے نے ہی

میرے دنوں سے گرمی کی سختی چُرا لی،

میری راتوں کو اطمینان کا لمس دیا،

اور میں نے جانا

کہ

دھوپ بھی اچھی لگتی ہے

اگر ساتھ میں تم جیسا سایہ ہو...

تم میری پناہ ہو اور تم ہی میرا آرام ہو،

میری تھکن کا آخری پڑاؤ بھی تمہی ہو،

اور میں...؟

بس وہ مسافر نازؔ

کہ جسے دھوپ نے جلایا

اور تم نے بچا لیا....!!!!!

Saturday, 20 June 2026

Shahadat e Imam Hussain (A.S) kalam by Tasleem Shahzadi Naz

کلام گو:   تسلیم شہزادی نازؔ

کلام:  شہادتِ امام حسینؑ

 

مدینے کی گلیوں سے اک قافلہ روانہ ہوا،

حق کا عَلَم اُٹھائے حسینؑ کا گھرانہ ہوا،

نہ تخت کی طلب تھی، نہ دنیا کی آرزو،

بس دینِ مصطفیٰﷺ کی حفاظت کا جذبہ تھا روبرو،

 

جب ظلم کی ہوا نے یزیدیت کا روپ دھارا،

تو حق کے پاسبان نے انکار کا عَلَم اُبھارا،

کہا کہ سر تو جھک سکتا ہے ربِّ کریم کے آگے،

مگر باطل کے در پر یہ پیشانی نہیں جھکے گی،

 

مکہ سے کربلا تک سفر آزمائشوں کا تھا،

ہر قدم پہ صبر، ہر سانس میں ذکرِ خدا تھا،

ننھے بچے، جوان، بوڑھے، خواتینِ باوفا،

سب کے دلوں میں روشن تھا یقینِ ربِّ کبریا،

 

پھر کربلا کی ریت پہ خیمے سجا دیے گئے،

فرات کے کنارے بھی پانی کے راستے بند کیے گئے،

پیاس نے لب سکھا دیے، مگر حوصلے نہ ٹوٹے،

حق کے یہ قافلے کبھی باطل کے آگے نہ جھکے،

 

علی اکبرؑ کی جوانی نے وفا کا رنگ دکھایا،

قاسمؑ نے عشقِ حق میں اپنا لہو بہایا،

عباسؑ عَلمدار نے دریا تک رسائی چاہی،

مگر مشکیزے سمیت راہِ وفا میں جان لٹائی،

 

معصوم علی اصغرؑ نے بھی پیاس کی شدت سہی،

چھ ماہ کے تھے مگر آزمائش تھی بڑی سہی،

ظالم نے تیر چلا کر معصومیت کو زخمی کیا،

عرش بھی رو پڑا جب یہ دردناک منظر ہوا،

 

ایک ایک کر کے سارے ساتھی جدا ہوتے گئے،

صبر کے پھول مگر حسینؑ کے دل میں کھلتے گئے،

پھر وہ گھڑی بھی آئی جب تنہا امامؑ رہ گئے،

میدانِ کربلا میں حق کے چراغ رہ گئے،

 

سجدے میں سر جھکایا تو تاریخ جگمگا اٹھی،

خونِ حسینؑ سے دینِ محمّدﷺ کی شمع جل اُٹھی،

سر کٹ گیا مگر نہ کبھی حق کا پرچم جھک سکا،

باطل کا غرور آخرکار خاک میں مل چُکا،

 

آج بھی کربلا ہمیں یہی پیغام دیتی ہے،

حق کی خاطر قربانی ایمان کو جِلا دیتی ہے،

جو نامِ حسینؑ لیتا ہے، وہ یہ سبق پاتا ہے،

ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی مومن کو بھاتا ہے،

 

سلام اُس شہنشاہِ وفا پر، سلام اُس قربانی پر،

سلام اُس صبر، اُس ایثار، اُس عظیم کہانی پر،

رہے گا نامِ حسینؑ تاابد دلوں میں روشن نازؔ،

کہ کربلا کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا.....!!!!!

*******************

Thursday, 4 June 2026

Amaal Ghazal by Tasleem Shahzadi Naz

اعمال

 

پُل صراط اک روز سبھی کو پار کرنا ہے

اعمال کے سہارے ہی اُس راہ سے گزرنا ہے

 

وہ پُل ہے باریک تلوار کی دھار سے بھی بڑھ کر

جہاں نہ مال چلے گا، نہ کوئی ساتھ لشکر

نہ دوست کام آئیں گے، نہ دنیا کی حکومت

وہاں فقط رہے گی بندۂ مومن کی عبادت

جس نے جھکایا سر رب کے حضور دنیا میں

اُسے ہی آسانی سے اُس پُل کے پار اُترنا ہے

 

پُل صراط اک روز سبھی کو پار کرنا ہے

اعمال کے سہارے ہی اُس راہ سے گزرنا ہے

 

کسی کے پاؤں بجلی کی طرح دوڑ جائیں گے

کسی کے جسم خوفِ گناہ سے کانپ جائیں گے

کسی کو نورِ ایماں روشنی دیتا رہے گا

کسی کو اپنے اعمال کا اندھیرا ڈستا رہے گا

وہ دن ہوگا حقیقت میں بہت ہی سخت بندے پر

جہاں ہر شخص نے اپنے عمل سے سنورنا ہے

 

پُل صراط اک روز سبھی کو پار کرنا ہے

اعمال کے سہارے ہی اُس راہ سے گزرنا ہے

 

نمازیں ساتھ ہوں گی تو سہارا مل ہی جائے گا

تلاوت کا دیا بھی روشنی دیتا ہی جائے گا

اگر ماں باپ کی خدمت دل سے کی ہوگی کبھی تُو نے

تو رب کا فضل بھی شامل تیرے ہر اک قدم میں ہو گا

مگر جو ظلم میں ڈوبا رہا دنیا کی خواہش میں

اُسے حسرت کے صحرا میں اکیلا ہی بکھرنا ہے

 

پُل صراط اک روز سبھی کو پار کرنا ہے

اعمال کے سہارے ہی اُس راہ سے گزرنا ہے

 

خدایا! ہم گنہگاروں پہ اپنا رحم فرما دے

نبیﷺ کے صدقے بخشش کی کوئی صورت عطا کر دے

ہمارے نامۂ اعمال میں نیکیاں بڑھا دے تُو

ہمارے دل کو عشقِ مصطفیٰﷺ  سے پھر سجا دے تُو

نازؔ جب اُس پل پر کھڑے ہم لرزتے خوف کے مارے ہونگے

تو رب کے فضلِ کرم سے آقاﷺ  کے دامن میں ٹھہرنا ہے

 

پُل صراط اک روز سبھی کو پار کرنا ہے

اعمال کے سہارے ہی اُس راہ سے گزرنا ہے

 

(شاعرہ:  تسلیم شہزادی نازؔ)

****************

Mohabbat naam ha jis ka Ghazal by Tasleem Shahzadi Naz

*نظم:  محبت نام ہے جس کا*

 *شاعرہ:  تسلیم شہزادی نازؔ*

 

 

محبت نام ہے جس کا، وہ اک جادو کی بستی ہے

جہاں ہر شے سے بڑھ کر بس، کسی کی یاد بستی ہے

نہ پوچھو فلسفہ اس کا، نہ دیکھو تم کوئی منطق

یہ وہ سودا ہے جس میں ہر خسارے میں بھی مستی ہے

 

زمانے بھر کی دیواریں بھلے رستے میں حائل ہوں

نگاہیں منتظر ہوں اور قدم منزل کے سائل ہوں

مخالف رخ پہ چلتی ہوں اگرچہ وقت کی لہریں

مگر یہ دل وہ کشتی ہے کہ جس کے تم ہی ساحل ہو

 

عجب اصرار ہے اس کا، عجب ہے اس کی نادانی

نہ دیکھے مرتبے کوئی، نہ دیکھے حسنِ لافانی

جسے چاہا، اسے پوجا، اسے جاں کی جگہ بخشی

جہاں جذبے سچے ہوں، وہاں جھکتی ہے سلطانی

 

یہ سودا ہے جنوں والوں کا، دنیا سے الگ ہٹ کر

یہاں تو جیت ملتی ہے، خود اپنی ذات سے کٹ کر

بڑی گہرائی ہے اس میں، بڑی وسعت ہے الفت میں

ملے گی روشنی تم کو، اندھیروں سے جو ٹکرا کر

 

سنا ہے لوگ کہتے ہیں کہ دل کمزور ہوتا ہے

مگر جب ٹھان لے کچھ یہ، تو پھر یہ پُرزور ہوتا ہے

جسے یہ منتخب کر لے، اسے خوش بخت کر دے یہ

اسی کے نام کا پھر چار سو اک شور ہوتا ہے

 

وفا کے دشت میں چلنا کوئی آساں نہیں ہوتا

جہاں ہر موڑ پر بکھرا ہوا ارماں نہیں ہوتا

مگر ہمت وہی پائے جو منزل کو سمجھ لے اب

بغیرِ عشق بھی جینا، کوئی آساں نہیں ہوتا

 

 *نازؔ* اس بات پر اب تو ہمیں فخرِ محبت ہے

کسی کے واسطے جینا، خدا کی ایک نعمت ہے

جسے ہم نے چنا دل سے، وہی کل کائنات ہے اپنی

اسی کی یاد میں رہنا، ہمارے دل کی راحت ہے....!!!!

*****************