affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mrs Arsalan ke naam salgirah ke din nazam by Tasleem Shahzadi Naz

Thursday, 5 March 2026

Mrs Arsalan ke naam salgirah ke din nazam by Tasleem Shahzadi Naz

شاعرہ: تسلیم شہزادی نازؔ

نظم: مسز ارسلان کے نام, سالگرہ کی دن🎂🎉🎂

 

آج کا دن ہے روشن، خوشیوں کا جہاں,

مسز ارسلان کی سالگرہ کا ہے سماں,

ہر لمحہ آپ کی زندگی میں ہو خوشی کا نشاں,

ہر دن آپ کے لیے لائے پیار، سکون اور بہار کا سماں...

 

آپ کی مسکراہٹ میں چھپی ہے روشنی کی کہانی,

آپ کی ہر بات میں ہے محبت کی جانانی,

اللہ کرے آپ کی زندگی ہو خوشیوں کی رانی,

ہر دن آپ کے لیے ہو کامیابی اور کامیابی کی کہانی...

 

آپ کی ہر ادا میں ہے حسنِ جادوٸی,

ہر قدم پر برکتیں ہوں، ہر خواب ہو سچ کا تمناٸی،

اللہ کرے آپ کی عمر ہو لمبی اور خوشیوں کی رونماٸی،

ہر دن آپ کے لیے ہو خوشی، امن اور محبتِ جادوٸی...

 

آپ کی زندگی میں ہمیشہ رہیں خوشبوؤں کے میلے,

ہر لمحہ ہی آپکا کامیابی کے کھیل کھیلے,

اللہ کرے آپ کی دعاؤں میں شامل ہوں سب سچے جھمیلے,

ہر دن آپ کا خوشی اور ہر رات آپ کے گرد ہوں سکون کے  ریلے...

 

سالگرہ کے اس پیارے دن پر کریں ہم دعا,

اللہ آپ کی زندگی کو بنائے ہمیشہ روشن اور وفا,

ہر خواب سچّا ہو، ہر لمحہ ہو خوشیوں بھرا نازؔ,

مسز ارسلان! آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو سدا.....!!!!!!

🎂💖🎂💖🎂

٭٭*******٭٭

No comments:

Post a Comment