affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ghazal by Afaq Khan

Thursday, 2 April 2026

Ghazal by Afaq Khan

کچھ ارمانوں کا خون ہوا تھا ،کچھ ہم بھی کمزور تھے

کچھ تیری جدائی رسم دنیا تھی ،کچھ اپنوں کے بھی زور تھے

کچھ ،ع،کا مزہ اپنا تھا ،کچھ،ش،کے عجب موڑ تھے

کچھ ،ق،مگن تھی دنیا میں ، کچھ ،عشق، کے اپنے طور تھے

کچھ چھاؤں کا سایہ گرم تھا، کچھ انگاروں کے بھی دور تھے

کچھ برسات کا موسم غم میں تھا ،کچھ اداس ہمارے مور تھے

کچھ رات کی تاریکی اپنی تھی ،کچھ دن کے اُجالے اور تھے

کچھ عجب چپ تھی زندگی بھی ،کچھ موت کے الگ شور تھے

کچھ اسے دیکھنے کی خواہش باقی تھی ،کچھ ملنے کے بہانے روز تھے

کچھ آ فاق کی ڈوری بندھی تھی ،کچھ دھاگوں کے عجب جوڑ تھے

 

نام، آ فاق خان

No comments:

Post a Comment