affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Abeeha Noor
Showing posts with label Abeeha Noor. Show all posts
Showing posts with label Abeeha Noor. Show all posts

Wednesday, 9 January 2019

kar kuch is trah se sheda mujh ko by Abeeha Noor

کر اس طرح کچھ  شیدا مجھ کو 
اک پل نہ تجھ سے دور میں رہ سکوں 

تیری آنکھ آنکھ میں بس جاوں
تجھے ہی تجھے بس دیکھا کروں

یوں دھڑکنوں کو سنبھال کر 
تیری راہ میں بس تکا کروں

جوڑ خود سے مجھے کچھ اس طرح
تیری نس نس میں، میں بسا کروں  

مجھے محبت کا وہ جام پلا میرے محبوب 
میں خودمٹ جاوں، بس تم رہ جاوں


ابیحہ نور ✍🏻

Monday, 17 September 2018

Pagal ankhon wali larki by Abeeha Noor

اے پاگل آنکهوں والی لڑکی!!
یہیں رک جاو
یہیں تهم جاو
یہیں ٹهہر جاو
کیوں کهول رہی ہو
دل کی سلاخوں کو
یوں نہ خود کو مسمار کرنا
تم سمندر کنارے نہ تنہا بیٹهنا
نہ خود کو کانٹوں میں بیٹهانا
سنو!!
اےپاگل آنکهوں والی لڑکی!
وہ خواب مت دیکهنا تم
تعبیر جن کی نہ حقیقت ہو
جو بہہ جائیں گے آنکهوں سے
جو تهم جائیں گے سانسوں میں
نہ جن سے رہائ ممکن ہو
نہ جن سے حیات میسر ہو
بس سوگ ہو خالی آنکهوں کا
اے پاگل آنکهوں والی لڑکی
یہیں رک جاو
یہیں تهم جاو
یہیں ٹهہر جاو
روک لو قدموں کو
ٹوک دو جزبوں کو
جهکا لو نظروں کو
مڑ جاو
سنبهل جاو
بہل جاو
اے پاگل آنکهوں والی لڑکی
ابهی آنکهوں میں چمک باقی ہے
ابهی خوابوں کی کسک باقی ہے
ابهی رنگوں کی رعنائ باقی ہے
ابهی ویرانیوں کی آشنائ باقی ہے
تم معصوم ہو
سہل نہ کر پاو گی
تم کانچ کے ٹکڑوں پہ نہ چل پاو گی
تم کو تو پهولوں کی عادت ہے
کیسے پتهروں پہ سفر کر پاو گی
اے پاگل آنکهوں والی لڑکی
یہیں رک جاو
یہیں تهم جاو
یہیں ٹهہر جاو....
اے پاگل آنکهوں والی لڑکی


ابیحہ نور

Tooty dil se aanso bethy hain by Abeeha Noor

تب ٹوٹے دل سے بهی آنسو بہتے ہیں
سنو کچه درد ایسے خود میں رہتے ہیں

وہ یاد نہ سہی
وہ کمال نہ سہی
وہ بات نہ سہی
لیکن
وہ محبت زندہ رہتی ہے
وہ بچهڑ کر تو گیا ہم سے
ہم بکهر تو گئے لیکن
کچه سوال اب بهی
کچه جواب اب بهی
کچه خواب اب بهی
آنکهوں میں رہتے ہیں

تب ٹوٹے دل سے بهی آنسو بہتے ہیں
سنو کچه درد ایسے خود مخں رہتے ہیں

تم کو بهولنا بهی چاہیں تو
تم کو آنکهیں کهوجتی ہیں
تم سے نفرت کرنا بهی چاہیں تو
تم سے محبت بڑهتی ہے....

تب ٹوٹے دل سے بهی آنسو بہتے ہیں
کچه درد ایسے خود میں رہتے ہیں

اب سمجها لیا ہم نے
اب بہلا لیا ہم نے
اس دل نادان کی خواہشوں کو
سنبهال لیا ہم نے
تم لاحاصل تهے شروع سے لیکن
پهر بهی امید کرن اب بهی باقی ہے
تم سے وصال کی، تم سے اقرار کی


ابیحہ نور

Aey Dil by Abeeha Noor

چلو چهوڑو یوں سسکناں اے دل!
وہ وہم تهے تیرے پیار کے
تم ہو چلے سنگسار سے
وہ مگن ہیں دلدار میں

چلو چهوڑو یوں تڑپنا اب
وہ گمان تهے ان کے خواب کے
تم بجهہ سے سے گئے ہو کیوں
وہ تو لاعلم ہیں تیرے علال سے

چلو مان لو اب کے بار تم
نہیں تهے قابل تم کسی کے پیار کے
اب ٹوٹ کر بهی بہتے ہو
کیوں اتنے ہو غم ساز سے

چلو چهوڑو دل اس متاع جان کو
تم مر چلے ہو کیوں اب
وہ عشق تها لاچار سا
نہ جس کا کوئ وجود تها
نہ جس کی کوئ حقیقت تهی
ایک خواب تها
ایک چاند کا
ایک چاندی سی بہار تهی
ایک خمار تها بس
اب مان بهی چکو اے دل!
تم نہیں تهے قابل اس پیار کے
اب مان  بهی چکو اے دل!
کیوں تڑپ رہے ہو اب تم
کیوں سسک رہے ہو اب تم
کیوں مر چلے ہو اب تم
کیوں؟ مر چلے اب تم


ابیحہ نور

Tuesday, 4 September 2018

Suno tum chor do mujh ko by Abeeha Noor


سنو!
تم چهوڑ دو مجهکو
چلو تم توڑ دو مجهکو
سنو!
تم کو اجازت ہے
تم چهوڑ دو مجهکو
اگر!
ہم نہیں کچهہ تمہارے تو
کیوں وہ خواب دکهاتے ہو
پهر!
ہم کو تم رولاتے ہو
ہم کو تم تڑپاتے ہو
دیکهہ لوجاناں!
اجازت دے دی تم کو
نہیں کوئ گلہ اب تم سے
نہ ہے کوئ شکوہ تم سے
سنو!
تم جانا چاہتے ہو نا
اچها تم چلے جاو
مجهے تم چهوڑ جاو
ہاں!
مجهے تم توڑ جاو
مجهے تم توڑ جاو

ازقلم 🏻

ابیحہ نور