affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ayusha Mughal
Showing posts with label Ayusha Mughal. Show all posts
Showing posts with label Ayusha Mughal. Show all posts

Thursday, 30 May 2024

Main khamosh kiyun hoon by Ayusha Mughal

میں خاموش کیوں ھوں

میں جانتا ھوں!

میں جانتا ھوں....

ندیوں میں بہتے پانی کی شوریدہ سری

جنگلوں میں بھٹکتی تتلیوں کی کم عمری

فلک پر موجود

چمکتے ستاروں کی گریہ زاری

میں دیکھتا ھوں ۔۔۔

اندھیرے کی تصویر میں اشکال غم

میں ہٹا چکا ھوں

بصارت کے عمیق پردے

سماعت کے شور سارے

حواس میرے سہہ چکے ھیں

محبتوں کے عذاب سارے

سو میں خاموش ھوں

کیونکہ میں جانتا ھوں

آیوشہ مغل

***********

Sunday, 12 May 2024

Main muskura bhi sakta hoon by Ayusha Mughal

میں جگر کو چیر  کر کے بھی،

مسکرا سکتا ہوں!

لٹا سکتا ہوں! میں سرمایہ دل اپنا

مٹا سکتا ہوں! خواہشوں کی بے نام نگری کو

کھا سکتا ہوں! نگر نگر کی خاک کو یارو!

پر مشکل ہے، تقریباً ناممکن ہے!

میرا سر جھکا دینا، تلوار زیرِ نیام کر دینا

گھوڑے کے سم کو تیز رکھتا ہوں

میں، ہار کیسے جاؤں گا!

میں، فتح کو یاد رکھتا ہوں

انھیں خبر نہیں ہے، منگول خون کی دہشت!

رگوں میں کمال بہتا ہوں،

مجھ سے بندگی کے اصول جو پوچھو!

سر کو کٹوا تو سکتا ہوں!

زخمی دل تو سہہ لوں گا!

سر تو جھک نہیں سکتا!

میں! لا متناہی کھلاڑی ہوں،

پیچھے ہٹ نہیں سکتا!!

 

ایوشہ مغل

****************