affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Hadia Abdullah
Showing posts with label Hadia Abdullah. Show all posts
Showing posts with label Hadia Abdullah. Show all posts

Sunday, 5 January 2020

Uljhan by Hadia Abdullah

الجھی الجھی سی الجھنیں ہیں
انہیں سلجھاۓ کون؟
اکھڑی اکھڑی سی دھڑکنیں ہیں
انہیں آزماۓ کون!
وقت ہاتھوں سے ریت کی مانند نکل جاتا ہے،
مگر دل کو یہ سمجھاۓ کون!


Dil by Hadia Abdullah


میرے دل میں چبھے یہ کانٹے ہیں
مجھے یہ روز ستاتے ہیں
اندھیرے جب خاموشی ساتھ لاتے ہیں
پھر یہ مجھے رلاتے ہیں
اچھائیوں کو کھا جاتے ہیں
شیطان کو بھا جاتے ہیں
نرمی پہ چھا جاتے ہیں
کڑواہٹ کو لا بٹھا تے ہیں
میرے دل میں چبھے یہ کانٹے ہیں!

Amanat by Hadia Abdullah


حسن کے اس بازار میں
لوگ دل ادھار پہ رکھتے ہیں
مگر امانت میں یہ لوگ
خیانت کمال کی کرتے ہیں۔

Bhar ka mousam by Hadia abdullah

میرے دل میں بہار کے موسم میں
لوگ خزاں کہ پتّے پھینکتے ہیں،
میں اگر کچھ بولوں
تو مجھے ہی الٹا دیکھتے ہیں
اب کیسے آۓ گی بلبل یہاں
لوگ گل کو اکھاڑ پھینکتے ہیں!

Ankah by Hadia abdullah

آنکھ تمہاری نم ہے
کیا تمہیں کوئ غم ہے؟
زمانے میں اچھائ کم ہے،
مگر کیا برائ میں زرا بھی دم ہے؟


Izhar e ulfat by Hadia Abdullah


جو آگ لگی تھی وہ بجھ گئ
مگر جو پودہ کھلا ہے وہ ابھی باقی ہے!
کوئ کہتا ہے وہ بادہ ہے، تو کوئ کہتا ہے وہ ساقی ہے!
ہم جو گر اظہارِ الفت ان سے کردیں، تو لوگ کہیں گے یہ باغی ہے!!