affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Hafsa Umer
Showing posts with label Hafsa Umer. Show all posts
Showing posts with label Hafsa Umer. Show all posts

Monday, 11 August 2025

Talkhiyon ke beech Poetry by Hafsa Umer

تلخیوں کے بیچ

شاعرہ: حفصہ عمر

 

لوگ اگے بڑھتے رہے مجھ سے

میں اپنے خیالوں میں ڈوبی رہی

 

لوگوں کی اصلیت جان کر بھی

آستین میں سانپ پالتی رہی

 

دُنیا کے لوگوں میں رہ کر بھی

اُنکی عادتوں سے ناواقف رہی

 

میں تلخ باتوں کو سہ کر بھی

ہمیشہ سب کے لیے بری رہی

 

ہر بار کی طرح صبر کر  کے بھی

میں راتوں کو بے وجہ روتی رہی

*************

Saturday, 19 July 2025

Logon ki haqeeqat Poetry by Hafsa Umer

"لوگوں کی حقیقت"

شاعرہ:حفصہ عمر

 

یہ دنیا فقط سراب ہے

یاں کوئی نہیں کسی کا

 

ہر ایک یہاں پہنتا ہے

ماسک چہرے پہ دھوکے کا

 

ہرایک یہاں منافق ہے

فائدہ بھی نہیں کسی کا

 

ہم سب سے مل کر دیکھ چکے

ہر ایک لبادہ ہے جھوٹ کا

 

منہ پہ کچھ بعد میں کچھ ہے

یہ شعار نہیں ہے مومن کا

************

Friday, 11 July 2025

Ishq kutab Poetry by Hafsa Umer

"عشق کتب"

شاعرہ: حفصہ عمر

 

تیری دغا ک بعد بھائی نادان رہے ہم

مطلبی محبت سے انجان رہے ہم

 

شب و روز غم کی نظر ہوئے

اس قدر خود سے ناراض رہے ہم

 

پھر کیا کتابوں سے عشق ہم نے

دل نہ لگا پھر بھی اُداس رہے ہم

 

دیکھی جب کتابوں میں بستی دنیا

اسکی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہم

 

کچھ نہیں پاگل کچھ نے نادان کہا

جلی کٹی سب کی سنتے رہے ہم

 

لوگوں کی باتوں کی پرواہ کیے بغیر

اپنی ہی دنیا میں خوش رھے ہم

***********

Saturday, 5 July 2025

Hasil magar lahasil Poetry by Hafsa Umer

*حاصل مگر لا حاصل*

*شاعرہ : حفصہ عمر*

 

 

ساتھ جس کا میں نے ہر مشکل میں دیا

وہ میری مشکل میں مجھے چھوڑ گیا

 

میں نے جب بھی کسی پر بھروسہ کیا

وہ شخص میرا بھروسہ توڑ گیا

 

کبھی تو شانہ بشانہ پھرتے تھے ہم

وہ اج مجھے دیکھ کے راستہ مڑ گیا

 

بناتی رہی اسے جب وہ ناراض ہوتا تھا

اج میں روٹھی تو ناطہ توڑ گیا

 

دن گزرتے گئے اور میں سہتی رہی

وہ جاتے ہوئے مجھے مضبوط بنا گیا

 

سہ لیتی ہوں ہر بات کرتی ہوں حوصلہ

اس شخص کا دھوکہ مجھے ہمت دے گیا

 

اس دن کے بعد رب سے ناطہ جوڑ لیا

وہ شخص مجھے رب کے قریب کر گیا

 

کسی پر بھروسہ نہیں کرتی اب

وہ شخص مجھے اتنا حوصلہ دے گیا

 

 

زندگی بھر ساتھ نبھانے کا کہہ کر

وہ شخص مجھے اندھیروں میں جھونک گیا

 

میں جی لوں گی اب نڈر ہو کر

میرا دل اس بات کی گواہی دے گیا

**************

Wednesday, 7 May 2025

Un chahi main Poetry by Hafsa Umer

*ان چاہی میں*

شاعرہ : حفصہ عمر

 

میری زندگی کی شام میں

اُداسیوں کا بسیرا ہے

 

میری تقدیر کی لکیروں میں

بدقسمتی کا گھیرا ہے

 

اس فریب سے فانی دنیا میں

کوئی بھی جو میرا ہی

 

سب کی کم ائی ہمیشہ

جرم صرف اتنا میرا ہے

 

چہرے پہ خوشی سجائے میں

آنکھوں میں نمی کا سمندر ہے

 

میں ایک خطا کا پتلا ہوں

میری خطا مہرباں ہونا ہے

 

میں گم اپنی ذات میں

تنہائی مقدر میرا ہے

 

توجہ اور پیار کو ترسی میں

نفرت بھری زندگی میری ہے

 

اپنی ہی سوچوں کی دنیا میں

سب سے نچلا درجہ میرا ہے

 

بے وجہ بہتے آنسوؤں میں

بہتر زندگی کا خواب میرا ہے

**************