affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Imama Fakhira
Showing posts with label Imama Fakhira. Show all posts
Showing posts with label Imama Fakhira. Show all posts

Monday, 20 May 2019

Haqeeqaton k kitab by Imama Fakhir










 جب حقیقتوں کی کتاب لکھنا
میری اداسیوں کا نصاب لکھنا

میں نے دیکھے ہر روز نئے چہرے
ایک چہرہ اور ہزار نقاب لکھنا

ملاقاتوں کا سلسلہ عجب چل نکلا
فرشتے ملتے رہے بے حجاب لکھنا

سزا کا علم، تھی عنایتوں کی خبر بھی
سو گناہ کرتے گئے بے حساب لکھنا

تم ہی تم ہو، تمہی تم ہو سخن میں
سو غزل کی داد میں لا جواب لکھنا

ہم سے جو بسر ہوئی ہے فاخرہ
زندگی نہیں اسے تم سراب لکھنا

از
          امامہ فاخرہ

Friday, 19 April 2019

Muhabbat by Imama Fakhira







ہوا کی زد میں
اک شمع جلائی ہے
پروانہ کیوں نہ جلے پھر
موت جو کھینچ لائی ہے
یہ محبت ہی تو ہے۔۔
بہت بچایا دامن
بہت چھڑایا پیچھا
اس سے تو نہیں مگر اس کی
خوشبو سے شناسائی ہے
یہ محبت ہی تو ہے۔۔
جان جائے، تو جان سے جائے
جیت کر بھی جو ہار جائے
سزا یہ کافی ہے
بغاوت رنگ لائی ہے
یہ محبت ہی تو ہے۔۔
دیوانے کا کیا ہے
جان ہی وارے جائے
زلف جو چہرے پہ تیرے
باد صبا نے اڑائی ہے
یہ محبت ہی تو ہے۔۔
تمہارے مسکرانے سے
اجالا جو ہوتا ہے
یہ چمکتے ستارے دیکھنے
چاندنی بھی اتر آئی ہے
یہ محبت ہی تو ہے۔۔
جگنو جو آج کل اداس رہتا ہے
کبھی بہت دور دور
کبھی پاس رہتا ہے
تتلیوں نے کھوج یہ لگائی ہے
یہ محبت ہی تو یے۔۔

                            از
                          امامہ فاخرہ

Wednesday, 23 January 2019

Acha lagta hay by Imama Fakhir

وہ جب یوں مسکرائے تو اچھا لگتا ہے
وہ جو دل کو جلائے تو اچھا لگتا ہے

ایسا نہیں کہ وہ میرے بس میں نہیں ہے
مگر وہ خود چل کر آئے تو اچھا لگتا ہے

سوال ہو، جواب ہو اور پھر لا جواب ہو
نظر جمائے،جما کر ہٹائے تو اچھا لگتا ہے

یوں تو ساز سے شغف نہیں ہے مگر
جو گیت وہ گنگنائے تو اچھا لگتا ہے

بھٹکتے ہوئے جب منزل بھی دکھائی نہ دے 
ایسے میں رستہ کوئی دکھائے تو اچھا لگتا ہے

شاعرہ
          امامہ فاخرہ

Thursday, 17 January 2019

Mohabbaton ka hisab kon de ga by Imama Fakhira


ان بے ثمر محبتوں کا حساب کون دےگا
میرے ان کہے سوالوں کے جواب کون دے گا
تلخئ ایام کی تپش جلاتی ہے مجھ کو
میرے آنگن میں سایہءسحاب کون دے گا
پھوٹتے ہی کچلے جاتے ہیں،مسلے جاتے ہیں
میرے چمن کے پھولوں کو شباب کون دے گا
عشق ہو،سوز ہو،ہو نہ ہو یہی ہو مگر
خاموش محبت کے نغمہ کو رباب  کون دے گا
جان کر انجان رہے،وہ بدگمان رہے فاخرہ~
ان بے ریا چاہتوں کا حساب کون دے گا

از
امامہ فاخرہ