affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Komal Sultan
Showing posts with label Komal Sultan. Show all posts
Showing posts with label Komal Sultan. Show all posts

Tuesday, 12 May 2020

Tujh se bichar kr by Komal Sultan

تجھ سے بچھڑ کر بھی تیرے ہی مدار میں ہوں
لوٹ کر دیکھ کبھی میں کیسی حالتِ زار میں ہوں۔۔
#کومل سلطان خان۔۔

Sunday, 1 September 2019

Zaroret by Komal Sultan



آپ غصہ کرتے ہیں تو بہت زیادہ کر جاتے ہیں ۔۔۔آپ پیارکرتے ہیں تو بہت زیادہ کرنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔آپ نفرت کرتے ہیں تو اتنی کرتے ہیں کہ برائی کی بجائے بندے سے کرنے لگ جاتے ہیں۔۔۔محبت کرتے ہیں تو اتنی شدت سے کہ شحصیت پرست بن جاتے ہیں۔۔۔ہر وہ چیز زہر ہے جو ضرورت سے زیادہ ہے۔۔۔وہ محبت ہو یا نفرت۔۔۔۔
کومل سلطان خان ۔۔۔۔

Sham or Rasty by Komal Sultan



وہ ہوا تھی'شام ہی سے راستے خالی ہو گئے
وہ گھٹا برسی کہ سارا شہر جل تھل ہو گیا
میں اکیلا اور سفر کی شام سے رنگوں میں ڈھلی
پھر یہ منظر نظروں سے اوجھل ہو گیا
کومل سلطان خان ۔۔۔۔

Kushqismat by Komal Sultan


جنہیں حاصل ہے تیرا قراب'جوش قسمت سہی لیکن
تیری حسرت لیے مر جانے والے اور ہوتے ہیں
کومل سلطان خان ۔۔۔


Lahasil by Komal Sultan




اِنسان کو مُحبت نہیں کرنی چاہیے .. کیونکہ مُحبت ہوتی ہی لاحاصل سے ہے ..  اور یہ جو لاحاصل کی چاہ ہوتی ہے نا یہ اندر سے اِنسان کو کھوکھلا کر دیتی ہے اور کھوکھلے پن میں جینے سے اذیت ناک کُچھ نہیں ہوتا 🖤💔😒
کومل سلطان خان ۔۔۔۔

Me ajeeb hon by Komal Sultan

میں بہت عجیب بندی ہوں
کئی بار تو مجھے خود بھی اپنی سمجھ نہیں آتی کہ آخر۔۔۔ میں کیوں بار بار ان لوگوں کا در کھٹکھٹاتی ہوں۔۔۔ جس پہ دستک دینا تو میرے بس میں ہے
لیکن۔۔ وہاں سے سرخرو ہو کے لوٹنا میرے اختیار میں نہیں۔۔۔ آخر کیوں میں اس کا در چھوڑ نہیں پا رہی ہوں
جسے میں خود کئی بار اپنے ہاتھوں اس انسان کہ پیروں تلے روندوا چکی ہوں
کیونکہ میں بہت عجیب ہوں 💔
کومل سلطان خان ۔۔۔۔

Tum by Komal Sultan


سانس تو چلتی رہی
 پر زندگی روکی ہوئی تھی۔۔
۔ کچھ ایسا تم دور ہوئے
 تم آئے تو جاں میں جان آئی
 کچھ ایسا تھا تمہارا دور ہونا۔
کومل سلطان خان

Tuesday, 6 August 2019

Qisa e dil by Komal Sultan


قصہ دل سے روح تلک پھیل گیا
کسی کا یاد آنا, اور بے حساب آنا

کومل سلطان خان....

Zindagi bs yehi hai by Komal Sultan

زندگی بس یہی ہے!!

کچھ خواب لیے
ننگے پاؤں
پانیوں پہ
گزرے لمحوں اور ارادوں کا
 عکس  دیکھتے ہوئے
دلدل پہ چلنا!!

کومل سلطان خان ۔

Khamoshi by Komal sultan

سنا ہے خاموشی بھی سفر کرتی ہے سکوں کے لیے
وہ بھی میری طرح,سلجھتے سلجھتے الجھتی ہوگی

کومل سلطان خان..

Dil lagi by Komal Sultan




دل لگی سے سرکشی کا اب کہ یہ عالم ہے
میں کہیں تہہ ِ آب ڈُوب جاؤں
اور تیری حسرت کنارہ لگے!!

کومل سلطان خان۔۔۔


KHawab by Komal Sultan

دِن ہے کہ اِسے ڈھلنے کی پڑی ہے,ہم ہیں کہ
 خواب میں بھی درِ دلِ جاناں تک رسائی نہیں

کومل سلطان خان...

 

Meri khani by Komal Sultan

مکمل کہانی

روحوں کے ربط بھی عجب ہیں
دنیا میں جسم ڈھونڈ ہی لیتی ہیں
مِلتے ہی کہا اس نے
کہو جو کبھی کوئی گماں سچ ہوا ہو
اک آدھ قصہ کہا میں نے
پھر اس سے کہا
چلو اب کہ تمھاری باری ہے
کہو جو الہام ہوا ہو کبھی
ایک الجھی سی نظر لیے
کہا اس نے گماں ہوتا ہے
”تمھاری ذندگی کا کچھ حصہ میرا ہے“
میں نے ہنسی میں ٹالا
پر آج ایک گماں نے سرگوشی کی
سرسری ملاقات میں ادھوری بات کو پورا کرنے کی
دل چاہا کے لکھوں اسے
میرے جانے کےبعد
یکجا کرو گے تم لفظ میرے
کِسی کِتاب جیسے سانچے میں
جب بھی مجھے ڈھونڈو گے
انہیں پڑھو گے مجھے پاٶ گے
مجھے پاٶ گے تو خود سے ملو گے
خود سے ملوگے توجان جاٶ گے
کہ میرا سب سے قیمتی حصہ
ہے تمھارے پاس
میرے مرنے کے بعد
میری کہانی کو
زندگی دینے کے ”ہنر“ کی صورت!!

کومل سلطان خان۔۔۔۔

Kahani by Komal Sultan


ہوئےجو تباہ ہم,تو یوں کنارا ہوئے وہ
کہ ہے تباہی جو , عمر بھر رہے گی !!

ہے حوصلہ تو شب ظلمت سے ڈر کیسا
گیا وہ دور کہ کہانی عنوان سہے گی!!

کومل سلطان خان...

Bd Gumani by Komal Sultan

نہیں کامی!!

زہر کسی اپنے کی
بدگمانی سے
کم ہی کڑوا ہے!!

کومل سلطان خان...

Dil by Komal Sultan


دلوں کی بند کھڑکھیوں پہ جالے اتر آئے تھے
ہجوم میں بس یہی ایک ربط کمال کا تھا !!

کومل سلطان  خان...

 

Dastan by Komal Sultan


یہ کیسی داستاں اندھیرے کی نزر ہوئی
کہ نور سحر کے واسطے خود کو بجھانا پڑ گیا!

کومل  سلطان خان...


Gham e jaan by Komal Sultan




تمھیں خود سے جدا کہہ کر
کیا غم جاں کا تذکرہ کرنا !

کومل سلطان  خان....



Aks by Komal Sultan




میں خیال دَر خیال،جمال ِعکس سہتا رہا
عجب کاریگر تھا، مجھ کو بے ہنر کر گیا!!

کومل سلطان خان ۔۔۔






Washat by Komal Sultan




وحشتوں کو ہے الفت بدگمانی سے کچھ یوں
بنا کھدائی , بن کر خندق دہکنے لگتی ہیں

کومل سلطان خان....