affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Memona Rasiyat
Showing posts with label Memona Rasiyat. Show all posts
Showing posts with label Memona Rasiyat. Show all posts

Saturday, 31 August 2019

Terey sath by Memona

جیسے دیکھ کر لوگ منہ پھیر لیتے ہیں
ماں تجھے وہ چہرہ چاند سا لگتا ہے
بہت سنے ہیں پیار کے راگ اس دنیا میں پر
ماں تیرا پیار انوکھا سا لگتا ہے
کبھی مشکلوں کا سایہ نہیں پڑا مجھ پر
ماں تیری دعاؤں میں کچھ خاص سا لگتا ہے
تیرے بنا میں جی نہیں سکتی
ماں تیرا وجود میرے دل سا لگتا ہے
تو سلامت رہے تا قیامت
تیرے ساتھ سے یہ جہاں اپنا سا لگتا ہے....مون...
میمونہ ریاست

Zindagi by Memona


زندگی ہماری بدلنے میں ایک لمحہ لگتا ہے
کن سے فیکون میں ایک لمحہ لگتا ہے
ہر پل مشکلوں میں گھیرے ہیں  ہم
مشکلوں کے ٹلنے میں ایک لمحہ لگتا ہے
دوری رب سے بہت ہو گئی ہے ہماری
ہمارا رب سے ملنے میں ایک لمحہ لگتا ہے
تن تنہا راہوں میں کون بنے گا سہارا
یقین کامل کرنے میں ایک لمحہ لگتا ہے....مون....
میمونہ ریاست

Muhabbat by Memona







محبت
 
سنا ہے محبت کو کھا جاتی ہے بد نظری
بس اسی لیے ہم نے محبت کو ہمشہ راز رکھنا ہے
یوں تو بے شمار ناموں سے پکارتے ہیں دنیا والے
مگر جس نام سے وہ پکارے اسے ہمیشہ راز رکھنا ہے
دوستی کی ہے ہم نے تو نبھائیں گے بھی ہمی
دوست کے ہر راز کو ہم نے ہمشہ راز رکھنا ہے
سمجھتے ہیں لوگ بہت تنہا ہوں میں
مجھے اس کے ساتھ کو ہمیشہ راز اکھنا ہے
بہت الجھی ہوئی شخصیت نہیں ہے ہماری
مگر ہم نے اپنی ذات کو ہمیشہ راز رکھنا ہے.....مون.......
میمونہ ریاست