affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Pareeshay Naz
Showing posts with label Pareeshay Naz. Show all posts
Showing posts with label Pareeshay Naz. Show all posts

Wednesday, 13 March 2019

Sansoon ka talalsal by Pareeshy Naz

اے دلِ ناداں! بڑا نالائق ہے تو...
اُس کے لیے کیوں دھڑک رہا ہے تو...؟

تیرے بن وہ خوش ہے' جی رہی ہے...
اُسے یوں دیکھ کر کیوں تڑپ رہا ہے تو...؟

تم بن رہنا سیکھ لیا ہے اُس نے...
کیوں یہ جان کر بھی انجان بن رہا ہے تو...؟

اگر اب بھی نا سمجھا تو تھم ہی جائے گا...
یہ سانسوں کو تسلسل ' سمجھ رہا ہے تو...؟

Monday, 25 February 2019

Ishq by Pareeshy Naz


عشق
میں وہ کھیل ہوں جسے کھیلتے ہیں لوگ...
میں وہ درد ہوں جسے جھیلتے ہیں لوگ...

میں وہ پیاس ہوں جس سے مرتے ہیں لوگ...
میں وہ دریا ہوں جس میں بہتے ہیں لوگ...

میں وہ چراغ ہوں جسے جلاتے ہیں لوگ...
میں وہ آگ ہوں جس میں جلتے ہیں لوگ...

میں وہ طاقت ہوں جس سے جھکتے ہیں لوگ...
میں وہ ظالم ہو جس کے ظلم سہتے ہیں لوگ...

میں وہ چنگاری ہوں جس سے جلتے ہیں لوگ...
میں وہ راکھ ہوں جس میں مِلتے ہیں لوگ...

میں وہ طوفان ہوں جس سے بکھرتے ہیں لوگ...
میں وہ عشق ہوں جس میں جیتے ہیں لوگ...
........................................

Wednesday, 20 February 2019

Ajnabi by Pareeshay Naz









بند گلی یا دوراہے پر...
میں کھڑی یہ سوچ رہی ہوں...
کچھ لوگ زندگی میں جب...
اک بار فقط ہی ملتے ہیں...
تو اپنے اپنے کیوں لگتے ہیں...؟
ان سے باتیں کرنے کو...
جی پھر کیوں مچلتا ہے...؟
پھر آنکھوں میں جب خواب بہت سے...
آکر بسیرا کر لیتے ہیں...
کچھ ساتھ میں پانے کی باتیں...
کچھ کر کے دکھا دینے کی باتیں...
پروان جونہی چڑھنے لگتی ہیں...
ہواؤں کا رخ بدل جاتا ہے...
پھر ہاتھ سے ہاتھ جدا ہوتے ہیں...
وہی اپنے پھر پرائے بن کر...
ان آنکھوں میں کچھ ریت کے ذرے...
اور ٹوٹے ہوئے کانچ کے ٹکڑے...
چھوڑ کر جدا ہو جاتے ہیں...
جانے کہاں پھر جاتے ہیں...؟
جانے کس کے لیے جاتے ہیں...؟