affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Rabi'e Malik
Showing posts with label Rabi'e Malik. Show all posts
Showing posts with label Rabi'e Malik. Show all posts

Tuesday, 27 March 2018

Khataey mohabbat by Rabi'e Malik


میں نےجان لیا ھے کہ ساری خطا عشق میں میری ہی تھی۔ تمہارا یقین کرنا اور پھر تمہاری محبت کا جواب بے لوث عشق سے دینا۔ میں نہیں جانتی کہ تمہارے ساتھ رہنے کی خواہش مجھے اور کتنا برباد کرے گی ۔

لیکن سنو!        اگر یہ محبت تھی تو اسے چاہت کے پانی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بہت جلد تمہارے دل کی جڑوں میں پھیل جائے گی ، ہوا کے ہر جھونکے کےساتھ تمہارے دل کی دیواروں سے میری یاد بن کے ٹکرائے گی۔ اور مجھے انتظار رہے گا اس وقت کا جب تم پھر سے محبت کا کاسہ لیے میرے در پر  دستک دو گے۔
Rabi'e Malik : Writer

Lakeer by Rabi'e Malik


نا محرم مرد اور عورت کے درمیان ایک باریک سی لکیر ہوتی ہے۔ اور وہ باریک سی لکیر آج مجھے ایک بہت مضبوط اور آہنی دیوار لگ رہی ہے ۔ جس کی ہر اینٹ میں میرے باپ کا مان ہے۔ میری ماں کی تربیت ، میری بہنوں کا مستقبل اور میرے بھائی کی طاقت ہے۔ میں تمہارے عشق کی کالک میں ڈوب تو گئی ہوں مگر یہ ہمت کبھی نہیں کروں گی کہ یہ دیوار پھلانگ کر داغ دار کر  جاوں ۔ میں نے اپنا نصیب اپنے ہاتھوں سے کھوٹا کیا ہے اور اب مجھے اسی کالک زدہ وجود کو لیے ہر پل  مرتے ہوئے زندگی گزانی ہے۔
Rabi'e Malik : Writer