affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sadaf Solangi
Showing posts with label Sadaf Solangi. Show all posts
Showing posts with label Sadaf Solangi. Show all posts

Saturday, 14 May 2022

Ik nai subah by Sadaf Solangi

نام: صدف سولنگی

شہر: سکھر، سندھ

اک نئ صبح

اک نیا دن کرے خوشیوں کا آغاز

اک نیا خواب

اک نیا احساس بھرے زندگی میں مٹھاس

اک نئ ہلچل

اک نیا جنوں ہوجاۓ دلچسپ سی بات

اک نئ منزل

اک نیا رآستہ  جو چلیں لمبے سفر کو

اک نئ امید

اک نیا جذبہ بناۓ حوصلوں کو بلند

اک نئ روشنی

اک نیا اجالا نکالے اندھیروں کی گھٹن

یہ حسین صبح

یہ دلکش نظارہ

یہ خوبصورت جہاں

مبارک ہوں ۔۔

***********

Hai bari mushkil by Sadaf Solangi

نام: صدف سولنگی

شہر: سکھر، سندھ

)ہے بڑی مشکل(

اس دور کی مسکراہٹیں پانا ہے مشکل!

اپنوں کا بھرم برقرار رکھنا ہے مشکل!

وقت کی شاخ کو تہامے رکھنا ہے مشکل!

مشکل کیا ہے یہ جاننا بھی ہے مشکل!

یہ دنیا کیسی اسے سمجھنا ہے مشکل!

ہے کیسی الجھن کے سلجھانے میں بھی ہے مشکل!

***************

Zindagi by Sadaf Solangi

نام:صدف سولنگی

شہر: سکھر، سندھ۔

زندگی

یہ کب تمہاری سنتی ہے,

یہ کب تمہاری امیدوں پر پورا اترتی ہے,

یہ کب تم سے وادے کرتی ہے,

یہ کب سچ بتاتی ہے,

یہ زندگی ہے!

یہ خود ہی سب بتاۓ گی,

یہ ڈراۓ گی، ستاۓ گی,

یہ جزبات کے میدان سے لڑواۓ گی,

یہ اپنی حقیقت چھپاۓگی,

یہ  ہاں یہی زندگی ہے!

یہ بکھرتی ہے سہورنے کو,

یہ خفا ہوتی ہے مان جانے کو,

یہ خاموش رہتی ہے شور مچانے کو,

یہ وقت لگاتی ہے خوشی لانے کو,

بس ہاں یہی زندگی ہے!

************