affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Safa Khalid
Showing posts with label Safa Khalid. Show all posts
Showing posts with label Safa Khalid. Show all posts

Wednesday, 31 August 2022

Takhreeb karian by Safa Khalid

"تخریب کاریاں"

اک کہانی ہے کمال کی

اک لیلہ تھی میہوال کی

مجنوں بھی تھا دسترس میں لیکن

جھولی پھیلاۓ پھرتی تھی

کسی رانجھے کے ملال کی

ہفتے کو بانٹ رکھا تھا دن کے تعین میں

اک شبِ وصل بھی گزری تھی،

کسی ہجر ناک سال کی

یہ پہیلی بھی عجیب تھی،

بنتِ ہوا کی مور چال کی

مجنوں بھی سیانا تھا

ہو گا ہوشیار مہیوال بھی

رانجھے کو بھی علم تھا

اس سارے کھیل میں

کردار تھا بس اک قلم کا

وارث شاہ کی خود ہیر نے

تقدیر لکھی تھی

اک رانجھے کے زوال کی

نہیں ہی یہ قصہ کسی

تاریخی ورق کا حصہ

یہ بنتِ ہوا جدید ہے

محبت کی مانگتی دلیل ہے

سن کے ہس دیتی ہے

کہانی کسی انجان کے وبال کی

کچھ کم نہیں ہے اب

آدم کی نرینا اولاد بھی،

ایک کے بعد دوسری تک

حاصل آسان رسائ ہے

حسرت پھر بھی ہے باقی

اک حور کے جمال کی

دونوں نے مل کر بنا رکھا ہے

تماشا سا اس خاکی کو

بدمست ہے زندگی جو،

گزر رہی ہےسستے میں

عشق کا لبادہ اوڑھ کے

فقیر کہتا ہے ,عشق افسانہ ہے

کسی بلھے کی دھمال کا

یہ قصہ فقط مزاجی نہیں ہے

یہ کردار ہے کسی سفال کا

از قلم: صفا خالد

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Thursday, 25 August 2022

Urdu ka nifaz tehzeeb ki baqa by Safa Khalid

'اردو کا نفاظ تہزیب کی بقا'

  

"چلی تھی برصغیر سے اک بادِ صبا

تہزیب کی پہچان تھی،نہ تھا کچھ چھپا

 ایک ہی زبان تھی،ایک ہی تھا پیعام بر

نہ تھا کوئ رقیب نہ قاصد کا خوف و خطر

جو مغرب سے نکلا اک عجیب سا لہجہ

قوم نے بدلی جو ریت اقدار تھا لرزا

دنیا نے سیکھے عجیب قرینے

انگریزی میں ڈوبے نئ نسل کے سفینے

نہ وقت کو سمجھا نہ حالات کو جانا

ماں بولی کے بھی لٹا دیے انمول خزینے

ہیں خوب چرچے زبانِ غیر کے

لگتے نہیں الہیٰ یہ اسباب اب خیر کے

نہ دادی کی لوری نہ نانی کے قصے

بٹ گئ ثقافت بک گۓ سب حصے

رعایا اداس ہے، امراء کی عیش ہے

ہستی بدل کے جو جیے رُلتا وہی قیس ہے

یہ نسل بہت سیانی ہے اجداد کی کون مانے

انگریزی دور ہے صاحب اردو کون جانے

کلمہ، حرف، لفظ کی پہچان چاہیے

اب اس قوم کو اسلاف کی امان چاہیے

الف سے اللہ پڑھانے واے معلم چاہیے

جو نہ بکے سکیں ایسے قلم چاہیے

 اک اک حرف کی ہو معطر تاثیر

وطنِ عزیز کو ایسے نادر الفاظ چاہیے

انگریزی دور کا اب زوال چاہیے

اردو کو اب قوم کا نفاظ چاہیے"

 

سوزِ قلم : صفا خالد

صدر تحریک نفاذ اردو فیصل آباد ، پاکستان

********************