affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Syeda Amna Samreen
Showing posts with label Syeda Amna Samreen. Show all posts
Showing posts with label Syeda Amna Samreen. Show all posts

Thursday, 5 November 2026

Zinda hai Poetry by Syeda Amna Samreen

زندہ ہے

 

ایمان کی ساری صدائیں دلوں میں ہمارے زندہ ہے

شجاعت کی وہ فضائیں سانسوں میں ہمارے زندہ ہے

 

احکامِ الٰہی کر کے قبول ،جس کامرانی کا ہو حصول

قبولیت کا وہ ہر ذرّہ سونچوں میں ہمارے زندہ ہے

 

صبر و شکر کے اسباق سیکھے جو ہم نے بزرگوں سے

وہ سارے قصّے و واقعات ذہنوں میں ہمارے زندہ ہے

 

قرآن کریم کا ہر سبق اور سنت رسول کا ہر لفظ

مومن کی زندگی کا ہر پل،کتابوں میں ہمارے زندہ ہے

 

بھٹکے کیوں ہم اس طرح ،خواری کیوں ہمارا نصیب

رہنمائی کا پھر ہر نکتہ ، حدیثوں میں ہمارے زندہ ہے

 

رضائے الٰہی، فلاحِ آخرت، پھر حصولِ جنت کا مقصد

انقلاب دیکھو یہ اب بھی، زندگیوں میں ہمارے زندہ ہے

 

 

از قلم :- سیّدہ آمنہ ثمرین انقلاب

بنت سیّد مقصود علی صاحب