affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Guzray Lamhat by Iqra Hafeez

Tuesday, 16 April 2019

Guzray Lamhat by Iqra Hafeez









کبهی کبھی وہ لمحات بہت یاد آ تے ہیں
جب آنکھیں سہا نے خوابُبنا کرتی تھی
جب سکول ' کالج اور پڑھائی کی ڻینشن ہوا کرتی تھی
. جب کام سے بچنے کے لیے ہاتھ میں کتاب اور کتاب میں موبائل ہوا کرتا تھا
جب کلاس بنک کرنے کے لیے بہا نے بناتے تھے
ڻیسٹ یاد نہ ہونے پر سب مل کے ڻیچرز کو باتوں میں لگاتے تھے ۔۔
اور کبهی ڻیسٹ دینے کے بعد اپنی کاپی سب سے آخر میں رکھتے تھے
کبهی نقل کرتے ہوے ' ڻیچر کے دیکھنے پر کان کھجاتے تھے
تو کبهی نمبر ز کم آنے پر ایک دوسرے کو حوصلہ دیا کرتے تھے
جب آسایمنٹ کے ملنے پر ڻیھڑ ے ' میھڑ ے مونھ بنایا کرتے تھے
اور کبهی لیکچر کے دوران نیند پوری کرتے تھے
جب سر کے آنے پر چپ سادھ لیا کرتے تھے
جب سب مل کے کینڻین پہ ہلا بولتے تھے
جب ایک دوسرے کے بستے سے چیزیں چرا کے کھاتے تھے
جب پوری کلاس مل کے کسی ایک کا ریکارڈ لگاتے تھے
جب ڻیچرز کی ڈریسنگ پر تبصرے کیا کرتے تھے
جب فیورٹ ہیرو کے پیچھے لڑا کرتے تھے
جب ڻیرس پے کھڑ ے ہو کے دوستوں کا انتظار کیا کرتے تھے
جب جونیئرز پے رعب ڈالا کرتے تھے
جب چھوڻی چھوڻی باتوں پر اک دوجے سے ڻریٹ لیا کرتے تھے
جب سب مل کے ایک بے فکر سی ہنسی ہنسا کرتے تھے ۔۔
جب بارش کے موسم میں سب مل کے چا ئے سموسے اڑاتے تھے ۔
جب ڈ یسک بجا کےُسر سےُسر ملاتے تھے
جب تصویر بناتے ہوے ایک دوسرے کو ہنساتے تھے ۔۔
جب کسی ایک کے نراض ہونے پر سب مل کے مناتے تھے ۔۔
جب گھنڻوں بیڻھ کے فیوچر پلا نیگ کیا کرتے تھے ۔۔۔۔
آج یہ سب باتیں ماضی کا حصہ بن گی ۔۔۔۔۔
مگر مستقبل کے لیے حسین یادیں ۔۔۔وقت اچھا ہو یا برا ۔۔۔ گزر ھی جاتا ہے ۔۔۔ اور بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کے اچھے وقت
کی حسین یادیں برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتی ہیں ۔۔۔۔
اسلیے جو لمحہُمیسر ہو اسے کھل کے جی لیں ۔۔۔اور اپنی زندگی کو خوشگوار بنائیں ۔۔۔
GOldeN time period pf my life
Missing my college days
(RUMii CoLLege)
#IQRA HafeeZ#

1 comment:

  1. Wonderfull words....Amazing....I have no words to appreciate you.....But your words are Awesome....😘

    ReplyDelete