affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Chor gaye by Aabi Ahmed

Saturday, 6 November 2021

Chor gaye by Aabi Ahmed

(غزل)

اور پھر لفظوں کے سب سہارے ساتھ چھوڑ گئے

پورا ہوا مطلب تو اپنے بھی ہاتھ چھوڑ گئے

جن کا لہجہ بھی ،کبھی ہم سے محبت بھرا تھا

اب تو راستے میں بیٹھے کی آنکھ پھوڑ گئے

بے ساختہ ہسنے پہ جن کے کہتے تھے وہ ماشا اللہ

اب زاروقطار روتے کو دیکھ کر بھی  منہ موڑ گئے

بند آنکھوں سے تھا جن پر ہم کو بھروسہ

ساتھ بیٹھ کر تعلق کسی اور سے جوڑ گئے

جن کے توسط سے ہم مہمان خاص بنے بیٹھے تھے

بھری محفل میں"یہ کون"کہہ کر واحد رشتہ بھی توڑ گئے۔۔

"عابی احمد"

7 comments: