بارش
کےاس موسم میں
چلواک
کام کرتے ہیں...
بیٹھ
کے تنہائی میں
کچھ
پل کےلۓ
یادوں
کےجھروکوں میں!
تھوڑا
گھومتےہیں
کچھ
یادکرتے ہیں
کسی
کویادکرتےہیں!
کہ
کوئ توتھا
کہ
جس کےلۓ
یاجس
کے ہوتےہوۓ
یہ
موسم یہ بارشیں
یہ
ہوائیں یہ گھٹائیں
یہ
سردراتیں
کالی
اورلمبی راتیں
سب
کتنا حسین تھا کتنادلفریب تھا
پرجانے
کیوں
اب
یہ سہانےپل
کچھ
یاددلاتےہیں
کسی
کی یاددلاتےہیں
کہ
کوئ توتھا
کہ
جس کےہونےسے
یا!
جس
کےہوتےہوۓ
یہ
سب اچھالگتاتھا
عائشہ
کرامت
No comments:
Post a Comment