affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Poetry by Mir Hamza

Tuesday, 8 March 2022

Poetry by Mir Hamza

مجھے جلن ہو رہی ہے, اس تارے سے...

میرا چاند میرے ساتھ نہیں ہے!

میں کیسے کچھ لکھوں اُس پر؟

میرا قلم ہی میرے ساتھ نہیں ہے.

اور پھولوں کا کیا؟ وہ تو کھلتے ہی رہیں گے...

میری بہار میرے ساتھ نہیں ہے!

ارے چھوڑو! ہاتھ دیکھنے سے کیا ہو گا؟

میری تقدیر, میرے ساتھ نہیں ہے!

دل تو لگانا ہی تھا, پھر چاند ہی سہی..

میری چاندنی جو میرے ساتھ نہیں ہے..

میر, وہ بچھڑ گیا مجھ سے بہانہ کر کے...

میری حیات میرے ساتھ نہیں ہے!

(میر حمزہ سیالکوٹ)

***************

پھول, مخمل ہاں نازک و ملائم ہیں مگر ..

اس کے ہاتھ سے موازنہ نہ کرو!

جَھرنا, چشمہ ہاں صاف و شفاف ہیں مگر...

اس کی آنکھوں سے موازنہ نہ کرو!

آسماں میں جگمگاتے تارے, بھلے لگتے ہیں مگر..

اُس کے دندان سے موازنہ نہ کرو ..

میر, گھنی رات میں اکیلا چاند خوب لگتا ہے مگر ..

اس کی زُلفوں میں لگے پھول سے موازنہ نہ کرو..

(ازقلم میر حمزہ)

*************

وعدہ, قسم, اقرار سبھی ایک طرف..

تو نے پوچھ لیا, اب جھوٹ کون  بولے گا؟

تیر, نیزہ, تلوار سبھی ایک طرف..

تری نظروں کے وار کون سہے گا؟

ہار سنگار, یہ سجنا سنورنا سبھی ایک طرف..

سادگی تری کے سامنے کون ٹِکے گا؟

(ازقلم میر حمزہ)

**************

مجھے جلن ہو رہی ہے, اس تارے سے...

میرا چاند میرے ساتھ نہیں ہے!

میں کیسے کچھ لکھوں اُس پر؟

میرا قلم ہی میرے ساتھ نہیں ہے.

اور پھولوں کا کیا؟ وہ تو کھلتے ہی رہیں گے...

میری بہار میرے ساتھ نہیں ہے!

ارے چھوڑو! ہاتھ دیکھنے سے کیا ہو گا؟

میری تقدیر, میرے ساتھ نہیں ہے!

دل تو لگانا ہی تھا, پھر چاند ہی سہی..

میری چاندنی جو میرے ساتھ نہیں ہے..

میر, وہ بچھڑ گیا مجھ سے بہانہ کر کے...

میری حیات میرے ساتھ نہیں ہے!

(میر حمزہ سیالکوٹ)

**************

3 comments:

  1. Dating for everyone is here: ❤❤❤ Link 1 ❤❤❤


    Direct sexchat: ❤❤❤ Link 2 ❤❤❤

    6b.

    ReplyDelete