کیوں تم سے پیار ہے مجھے اتنا
کیوں دل کو احساس ہے تمہارا اتنا
کیوں شدت سے یاد آ تی ہے تمہاری
کیوں ہر پل رہتا ہے خیال تمہارا
کیوں پہلی نظر میں ہی لگے تھے تم اپنے سے
کیوں دل کو اچھا لگتا ہے ساتھ تمہارا
کیوں تم بن لگتی ہے زندگی ادھوری سی
کیوں دل کو تم پہ مان ہے بہت ذیادہ
کیوں ہوں بے چین تم بن بہت زیادہ
کیوں سب کچھ بے رنگ سا لگتا ہے تمہارے بنا
کیوں دل چاہتا ہے کہ تم بھی کبھی کہو
کہ تمہیں بھی ہم سے پیار ہے بہت ذیادہ
(صبااشرف)
**************
No comments:
Post a Comment