affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mujhy tum se mohabbat hai by Ayesha Karamat

Friday, 8 April 2022

Mujhy tum se mohabbat hai by Ayesha Karamat

ضروری تونہیں ناکہ محبت کااظہارکرنےکیلۓہمیں اگلے کوچیخ چیخ کرکہناپڑےکہ ہاں مجھےتم سےمحبت ہے۔محبت توسمندرکی طرح ہوتی ہے۔خاموش،گہری،جس کی نہ کوئ حدہوتی ہے۔نہ پیمائش۔توپھرمحبت لفظوں میں کیسےبیان ہوسکتی ہے۔یہ تومحسوس کرنےوالاجزبہ ہے۔ہمیں محبتوں میں ہمیشہ شک وشبہات ہی رہتےہیں کہ آیاکوئ ہم سےمحبت کرتا بھی ہےکہ نہیں۔مگرہمیں اس محبت کایقین تب آتاہے۔جب کوئ بہت زیادہ چاہنےوالاہمیں چھوڑکرچلاجاتاہے۔

                 عائشہ کرامت

***************

ہمارےلۓوہ لوگ بہت اہم ہوتےہیں جوہم سےان لوگوں کےبارےمیں باتیں کرتےہیں جن سےہم محبت کرتےہیں یاہمارےلۓوہ لوگ بہت خاص ہوتےہیں۔شایدان کےبغیرہماری زندگی بےمعنی ہوتی ہے۔اورہم صرف ان لوگوں کےبارےمیں ہی بات کرناچاہتےہیں‌۔یاصرف انکےبارےمیں ہی سنناچاہتےہیں۔

ایسےلوگ بہت زیادہ اپنےہوتےہیں۔جوشعوری یالاشعوری طورپرہماری اندرونی کیفیات سےواقف ہوتےہی‍ں اوراکثراوقات وہ لاشعوری طورپرہی کوئ ایسی بات کرجاتےہیں جوہمارےبہت سےدکھوں کامداواہوتاہے۔

ہمارےزخموں پرنامحسوس طریقےسےمرہم رکھ جاتےہیں کہ پتابھی نہیں چلتااوردردبھی باقی نہیں رہتا۔

                عائشہ کرامت

***************

1 comment:

  1. ماشاءاللہ کمال کے الفاظ پیاری جیتی رہو

    ReplyDelete