affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Aadat by ammara majeed

Saturday 25 March 2023

Aadat by ammara majeed

اے ۔ ایم ۔ راع

یہ جو میری آہستہ آواز میں تمہیں بلانے کی عادت ہے
کیا کروں کہ اس دل کی تمہیں چاہنے کی عادت ہے

یہ ہجر کا موسم کہ جس میں بسے لوگ اجڑتے ہیں
خیال یار کے ساتھ مجھے گھر بسانے کی عادت ہے

حوادث میں الجھ کر لوگ اکثر روہی دیتے ہیں
مگر مشکل وقت میں مجھے مسکرانے کی عادت ہے

میں کوئی ولی تو نہیں لیکن یہ میری خوبی طبیعیت ہے
جو مجھے چھوڑ جاتے ہیں انہیں پاس بلانے کی عادت ہے
بہت مضبوط ہوں میں پر اکثر اپنوں کے رویوں سے
تغافل کے عالم پر اشک برسانے کی عادت ہے

راع

9 comments: