سنو…!
تمہیں نہیں پتہ ہے…؟
درد کی شدت،
بہت بڑھ رہی ہے!
اتنی
کہ! اب محض آنسو نہیں،
آنکھوں سے،
غم چھلکتے ہیں..!
جو
میری آنکھوں کی
سفید جھلی کو
کبھی زرد،
کبھی سرخ،
تو کبھی
سیاہ…!
ہاں کبھی کبھی
سیاہ بھی کر دیتے ہیں۔۔۔
سنو…!
تم اب کبھی پلٹ کر
واپس نہ آنا۔۔
ورنہ..!!
میری آنکھوں میں
جو روشنی باقی ہے...
مجھے خوف ہے!
کہیں میں یہ کھو نہ دوں
•••
(مرزا نگار سیف)
****************
بہت خوب
ReplyDelete