affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Aankhen Poetry by Hafiza Shabana Nawaz Amber

Sunday, 18 January 2026

Aankhen Poetry by Hafiza Shabana Nawaz Amber

انھیں تو پوچھو

یہ آنکھیں کیسے

الجھ رہی ہیں

سلجھنا چاہیں ،

یہ خوابیدہ ،سنہری آنکھیں

یہ کتنے لفظوں

کے سب طوفانوں میں

پڑ رہی ہیں

یہ اب سنجیدہ ،دلیری آنکھیں

انھیں میسر ہیں ،

ہیں سب سوالوں کے

سب جوابوں کے

سارے دیدہ ،عظیم منظر

ہیں پیاری آنکھیں

انھیں یوں سمجھو

حقیقتوں کے ہیں

جادو منتر ،

بسائے امید کے جو  جگنو

یہ ہوگئیں ہیں

سیراب اندر

عظیم آنکھیں

حسین آنکھیں

حسیں خوابوں کے ہیں سمیٹے ،

حسین منظر

یہ پیاری آنکھیں

 

حافظہ شبانہ نواز عنبر

******************

No comments:

Post a Comment