affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sawera Naz
Showing posts with label Sawera Naz. Show all posts
Showing posts with label Sawera Naz. Show all posts

Tuesday, 5 July 2022

Bin mangy by Sawera Naz

"بن مانگے"

 

بن مانگے جسے ملی محبت تمہاری

کیا خاک قدر کی اس نے تمہاری

 

ھم راہیں تکتے رھے تمہاری

تم بنتے رھے اس کے پوجاری

 

ھم سہتے رھے تمہاری جدائی

پھر بھی حصے میں آئی رسوائی

 

وہ سنتا نہیں تھا ایک تمہاری

تم پھر بھی بنے اس در کے سوالی

 

ھم بلکتے رھے خاطر تمہاری

پھر بھی اک نہ سنی تم نے ہماری

 

وہ کرتے رھے اداکاری

تم بنتے رھے تماشائی

 

ھم ڈوبتے رھے عشق میں تمہاری

تم مٹاتے رھے یادیں ہماری

 

بن مانگے ملی انہیں بادشاہی

ھم مانگتے مانگتے رہ گئے بھکاری

 

یاد ہیں ھم کو جفائیں تمہاری

بھول گئے تم وفائیں ہماری

 

کس کرب سے گزری  ناز  کی زندگی

موت سے قبل اک خبر تو لیتے ہماری۔

 

( از :  سویرا ناز )

Saturday, 18 June 2022

Karb ka azala by Sawera Naz

" کرب کا ازالہ "

 

وضاحت مانگ گئے تھے وہ اک بدگمانی پر

تعلق توڑ گئے ھم سے دو رخے شخص کے کہنے پر

 

سنو جو جا رھے ھو تم پھر نہ کھل سکے گا یہ در تم پر

چاھے لاکھ دستک دو اب یہ ممنوع ھے تم پر

 

زمانے بھر میں کہتے تھے بہت مان ھے تم پر

سنو جو مان توڑ گئے تم، وبائے جان ھو تم پر

 

لعنت بھیجتے ہیں ھم تمہارے محبت کے فتوے پر

سنو اب جو لوٹے تم ملامتیں ھو نگی تم پر

 

گرے جو اب تم معافی کے لئے ھمارے قدموں میں

سنو اب کی بار معافی بھی حرام ھے تم پر

 

اے دوست!  ناز  کا کرب قرض ھے تم پر

اس  کرب کا ازالہ واجب ھے تم پر

(  از :  سویرا ناز  )