affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sehar moiz
Showing posts with label Sehar moiz. Show all posts
Showing posts with label Sehar moiz. Show all posts

Sunday, 30 July 2023

Nam hay is ka mahi by sehar moiz

"نظم"
"نام ہے اس کا ماہی"
سحر معیز،کراچی
کچھ سوئی سوئی سی
کچھ کھوئی کھوئی سی
کبھی بے جہجک ہنس دینے والی
کبھی دل ہی دل میں رو دینے والی
نام ہے اس کا ماہی
کبھی وہ اپنی حسین آنکھوں میں کچھ خواب سجانے والی
کبھی اپنے ہی آنسووں سے ان خوابوں کو توڑ دینے والی
نام ہے اس کا ماہی
مشکل حالات میں رب کو پکارنے والی
پھر انہی حالات میں وہ سب کو سمجھانے والی
نام ہے اس کا ماہی
سب کو ہنسانے والی
دوستوں کا دل بہلانے والی
نام ہے اس کا ماہی
دیکھو کتنی پیاری ہے میری ماہی
یہ نظم اپنی بہت ہی پیاری دوست ماہین امجد کے نام۔

*******

"غزل"
"قربان"
سحر معیز،کراچی
میری شام تیرے نام
میں تجھ پہ قربان
میری جان تیرے نام
میں تجھ پہ قربان
یہ موسمِ بہار تیرے نام
میں تجھ پہ قربان 
روحِ یارم یہ غزل تیرے نام
میں تجھ پہ قربان۔
یہ غزل کسی خاص کے نام

*****

Friday, 28 July 2023

Woh larki boht khoobsurat hay by sehar moiz

"غزل"
"وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے۔"
سحر معیز،کراچی
دودھ جیسی اس کی رنگت ہے
چاند جیسی اس کی صورت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
جب وہ کہتی ہے تو سب کے دل میں گھر کرتی ہے
کتنی پیاری اس کی سیرت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
اس کے لمبے لمبے گھنے گھنے بال
وہ جب انہیں سمیٹتی ہے
وہ جب خود میں سنورتی ہے
وہ جب اپنی بھوری بھوری خوبصورت آنکھوں کو دیکھتی ہے
پھول کھل اٹھتے ہیں 
جب وہ چلتی ہے
سفید گلاب جیسی اس کی صورت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
جب وہ اپنی نرم و نازک کلائی میں پھولوں کا کنگن پہنتی ہے
چاروں طرف پھول خوشبووں سے بکھر جاتے ہیں جب وہ مسکراتی ہے
یہ پھول بھی کتنا خوش قسمت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
وہ لڑکی بہت خوبصورت ہے
یہ غزل ایک بہت ہی پیاری لڑکی "جویریہ ملک" کے نام۔