affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Shumaila Rauf
Showing posts with label Shumaila Rauf. Show all posts
Showing posts with label Shumaila Rauf. Show all posts

Sunday, 14 August 2022

Khud se begana by Shumaila Rauf

خود سے بیگانہ

ازقلم...... شمائلہ روف

اک انجانی ملاقات تھی....

جب نظریں دوچار ہوئی...

وہ دل ہم کو دے بیٹھے....

یہ باتیں ان کی کمال تھی...

میں پاگل انجان تھی....

دنیا میں بے نام تھی....

ان کی محبت میں خود کو سنوارنے لگی....

سب سے لا تعلق ہو کر اس سے تعلق نبھانے لگی....

مگر ان کی باتیں تو عام تھی

جو میرے لئے خاص ہوئی

میں خود کو بھلا کر ......

اس میں سمانے لگی.....

میں خوابوں کے نگر میں جانے کیوں یہ بھول گئی.....

کہ خواب تو اکثر ٹوٹ جاتے ہیں....

تعلق بھی کہاں تک قائم رہتے ہیں...

میں آج تنہا بیٹھی....

خود کو ڈھونڈ رہی ہوں.....

جب نظریں دوچار ہوئی...

اور میں خود سے بیگانہ ہوئی...

*************

Saturday, 14 May 2022

Masoom larki by Shumaila Rauf

.....معصوم لڑکی........

 

اک معصوم سی لڑکی تھی.....

بھولی تھی نادان تھی وہ.....

دنیا سے انجان تھی وہ.......

دنیا کی ہر چیز کو وہ پا لینا چاہتی تھی.....

اپنا قد بڑھانا اور آسماں کو جھکانا چاہتی تھی.......

دنیا کو پانے کی خواہش اس کو کہاں سے کہاں لے آئی........

اپنا آنگن چھوڑا اک شخص کا ہاتھ تھاما......

کہاں تک ساتھ نبھائے گا اس بات سے انجان تھی وہ.....

اس شخص نے ایسی ضرب لگائی......

اس کو اپنی اوقات دکھائی.....

اپنا آنگن یاد آیا اپنا گلشن یاد آیا......

ہر چیز کو تو وہ خود رونگھ آئی تھی.....

موت نے باہیں پھیلائی.....

وہ اس کی گود میں جا سمائی....

اک لڑکی خود ہی اپنے ہاتھوں لٹ گئی..... غلطی اس کی اپنی تھی دنیا سے انجان تھی وہ .....

اک معصوم سی لڑکی تھی.....

بھولی تھی نادان تھی وہ

**************.....