affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tamana ansari
Showing posts with label Tamana ansari. Show all posts
Showing posts with label Tamana ansari. Show all posts

Friday, 5 July 2019

Woh bat apni bin btaey chala gaya by tamana ansari

بات وہ اپنی بن بتائے چلا گیا
جو کبھی ختم نہ ہو گفتگو
وہ سنا کے چلا گیا
نظریں نہ اٹھا سکا شرم سے جھکی رہیں
اپنی بات وہ کس طرح سنا کے چلا گیا
کس کی تقدیر نے لوٹا ہے اسے
چپکے سے وہ میرے کان سنا کے چلا گیا
مجھے عشق میں اور کتنے دکھ جھیلنے ہیں؟
وہ پوری زندگی بتا کے چلا گیا
دیکھو اک عام سا بندہ بھی دو جگہ
وہ آیا اور مجھ میں سما کے چلا گیا
کل صبح کے انتظار میں بے چین ہوں
آج کوئی نقاب اٹھا کے چلا گیا۔۔۔۔۔❤
تمنّا جی

Woh shokhiyan husan ki by tamana ansari

وہ شوخیاں حسن کی تنویر میں نہیں
جو بات تجھ میں ہے تیری تصویر میں نہیں
تیری تصویر کیا کھنچی،تیرے دو رنگ ہوگئے
تجھ میں حجاب ہے،تیری تصویر میں نہیں
تمنّا انصاری

Tuesday, 25 June 2019

Mein bikhar rahi hon sanbhaly koi by tamana ansari

میں بکھر رہی ہوں سنبھالے کوئی
یا خنجر میان سے نکالے کوئی
اسکا غرور تو کبھی ٹوٹتا ہی نہیں 
مجھ کو سجدوں سے اٹھالے کوئی
ہر جگہ،ہر سو،ہر طرف اداسی ہے
مجھ کو نہ محبت کا مطلب سمجھائے کوئی
میرے دل میں رہتا ہے وہ کسی ایک جگہ
مجھے اب اس تک پہنچائے کوئی۔۔۔۔۔۔۔
تمنّا انصاری