affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tayyba Mirza
Showing posts with label Tayyba Mirza. Show all posts
Showing posts with label Tayyba Mirza. Show all posts

Wednesday, 20 January 2021

Sasty log by Tayyba Mirza

سستے لوگ آپ کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں جب کہ قیمی لوگ آپ کے غم میں، دوسری قسم کے لوگ بہت نایاب ہیں اگر آپ کے اردگرد ایسے لوگ ہیں تو آپ دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں. 

ازقلم طیبہ مرزا

*******

اگر تم کسی کی دہلیز پر گزرے ہوئے لمحات کی دلیل پیش کرنے یا وضاحت دینے آئے ہو تو سمجھ لو کہ تم جھوٹے ہو، کیونکہ سچے لوگ اپنی سچائی ثابت نہیں دیتے بلکہ وقت انہیں سچا ثابت کرتا ہے۔

از قلم طیبہ مرزا

*****

Monday, 7 December 2020

Tujhy dikhai nahi de raha by Tayyba Mirza

رو رہی ہوں تجھےکیا دکھائی نہیں دے رہا

شور  ان  سسکیوں کا سنائی  نہیں دے رہا

 

ہر جگہ  دیکھنا  چاہتی ہیں  تجھے آنکھیں

پر کسی بھی جگہ تو دکھائی نہیں دے رہا

 

یار اکتا گئی ہوں میں بےنام سی قید سے

تو کیوں  یار  مجھ  کو  رہائی  نہیں  دے رہا

 

از قلم طیبہ مرزا