affiliate marketing Famous Urdu Poetry

Thursday, 20 December 2018

Suno by Honey Sarkash


سنو جو مُجھے چاہیے
وہ خلوص محبت
شاید دستیاب نہیں
اِس سے کم میں سرکش کی
انّا ,خودسر ,ضّدی فطرت کو منظور نہیں
پھر یہ تشنگی یونہی بھٹکتی رہے گی
اک سراب کی تلاش میں
روح یونہی خالی رہے گی
لفظ یونہی سر پٹختے رہیں گے
اور شاعری یونہی دلوں کو
جھنجھوڑتی رہے گی
اک لاحاصل تمنا کی
خواہش میں.......!

شاعرہ: ہنی سرکش (Honey Sarkash)

Logon ke naqab by Honey Sarkash


لوگوں کے نقاب ہیں کہ اترتے کیوں نہیں ہیں
معافی مانگتے ہیں تو بدلتے کیوں نہیں ہیں
جانے کیا سوچ کے پلٹ آتے ہیں زیست میں
ربّ کو ماننے والے ربّ سے ڈرتے کیوں نہیں ہیں
کس ڈھڑلے توڑتے ہیں یوں مان اور پھر دل
یہ خاک کے پتلے پھر سنبھلتے کیوں نہیں ہیں
روزِمحشر بھی سناٸیں گے کیا سارے افسانے
دنیا میں یہ لوگ سچ کو اگلتے کیوں نہیں ہیں
سیکھے ہی نہیں ہیں کبھی یہ زندگی کا سبق
اپنی زات کے حصار سے نکلتے کیوں نہیں ہیں
بہاتے ہیں اپنے ہی درد پر یہ خوب آنسو سرکش
کسی اور کے غم پہ یہ مچلتے کیوں نہیں ہیں
معصوم ہیں بیوقوف سہی پر اسقدر بھی نہیں سرکش
اب سمجھے ہم لوگ بار بار پھسلتے کیوں نہیں ہیں

Khamosh kiyun ho by Honey Sarkash


خاموش کیوں ہوجناب زرا شُور کرو
اپنے لفظوں پر ہی آپ زرا غُور کرو

اِس طرزِ  تکلم میں ہم سے گفتگو
جاٶ یہ طُور طریقے کہیں اور کرو

سمجھا تھا تمکو ہم نے سب سے الگ
سب میں شامل نہ اب فِل فُور کرو

وہی معافی تلافی وہی پھر سے باتیں
جاٶ بھی اور نہ اب تم ہمیں بور کرو

رہنے دو ہمیں ہماری دنیا میں سرکش
خلاصی ہماری جناب کسی طُور کرو

شاعرہ: ہنی سرکشؔ Honey Sarkash

Suno jo mujhe chaheay by Honey Sarkash


سنو جو مُجھے چاہیے
وہ خلوص محبت
شاید دستیاب نہیں
اِس سے کم میں سرکش کی
انّا ,خودسر ,ضّدی فطرت کو منظور نہیں
پھر یہ تشنگی یونہی بھٹکتی رہے گی
اک سراب کی تلاش میں
روح یونہی خالی رہے گی
لفظ یونہی سر پٹختے رہیں گے
اور شاعری یونہی دلوں کو
جھنجھوڑتی رہے گی
اک لاحاصل تمنا کی
خواہش میں.......!

شاعرہ : ہنی سرکش (Honey Sarkash)

Wednesday, 19 December 2018

Milan , Judai or Yaad by Hijab Mughal






 کیا یہ خامشی کا شور برپا ہے چار سو،
خبر یہ ملی ہے کہ ماہ دسمبر ہے شروع،
دکھ کی یہ گھڑی ہے چھائی اس قدر،
بیگانگی کی حد ہے کہ ماہ دسمبر ہے شروع،
ملنے کی بھی کیا اب ہم تم سے آرزو کریں،
خواہشوں کے جزیرے پہ ماہ دسمبر ہے شروع،
تیرے لوٹ آنے کا کوئی امکاں نظر نہیں آتا،
خیال پلٹنے کا نہیں کہ ماہ دسمبر ہے شروع،
تیری جدائی سے یہ ہوا ہے اب حال ہمارا،
 غم کا زمانہ ہے یوں کہ ماہ دسمبر ہے شروع،
تیری یادیں تڑپاتی رہیں گی صدیوں اے حجاب،
تیری یادوں کا سفر ہے کہ ماہ دسمبر ہے شروع

  Hijab mughal

Chand by Muhammad Nadeem Qasir










December by Muhammad Nadeem Qasir












Ankhen by Muhammad Nadeem Qaiser











Dil dard or darman by Maryam Fida







کسی غریب قبیلے کی آبرو کی طرح
ہمارہ درد کسی درد میں شمار نہیں

ہمارے قلبِ حزیں کو سکوں قرار نہیں
ہزاروں غم ہیں مگر کوئی غمگسار نہیں

ہمارے درد کا درماں نہ ڈھونڈ
پاؤ گے
ہمارہ درد کسی درد  شمار نہیں

نقار خانے لے کر ہمیں نہ جا کے وہاں
دلِ غریب کی سنتا کوئی پُکار نہیں

ہم اپنے اشکوں میں ڈوبے اتنا کافی ہے

سمندروں کے جگر میں ہمیں اتار نہیں

دغا ہے جھوٹ ہے  مکرو فریب دھوکہ ہے
رہا کل کی  طرح اب اعتبار نہیں

کہیں نہ برق فلک گر پڑے چمن میں  فدا
جہاں ہیں  آشیاں وہ شاخِ جاندار نہیں


Maryam fida

Tery Naam k Zanjeer by Komal Ranjha




تیرے نام کی زنجیر

 
تیرے نام کی زنجیر 
مجھے بے بس کرتی ہے
کر  میں فقط تیرا، فقط تیرا بن کر راہوں .
میری سانسیس تیری یاد کی تسبیح کریں۔
میں  تیرے نام پے جیوں
تیرے نام پے مروں
تیرے نام کی زنجیر
مجھے ہر پَل یہ احساس دِلاتی ہے
کہ تم مجھ میں موجود ہو
میرے قلب و جاں، کی طرح
تم میری ذات سے یوں وابستہ ہو
کہ جیسے ۔۔۔۔۔۔
خود سے وابستہ ہے زات میری
تیرے نام کی زنجیر
مجھے ہر دم بے چین رکتھی ہے
مضطرب کرتی ہے
جھکڑ لیتا ہو جیسے کوئی
کسی کا اپنے دامن میں
تمہارے نام کی زنجیر  یوں مجھے اپنا  قیدی بناتی  ہے
تیری آہٹ،تیری یادیں،
مجھے سونے نہیں دیتیں
سنو جاناں۔۔۔۔
تیرے نام کی زنجیر
مجھے کسی اور کا ہونے نہیں دیتی۔۔۔۔

کومل رانجھا

Judai by Komal Ranjha




♻♻جُدائی♻♻


♻♻جُدائی♻♻
آنسووں اپنے
انسوؤںں احباب کے
آنسوؤں  دوستوں کے
 چیخ و پُکار
آہیں،اذیتیں ،
سوز و غم
پھر تسلیاں،دِلاسے
صبر کی تلقین
پھر شروع اِک تیاری
جانے کی ہمیشہ کے لیے
پھر بے بسی کے انتہا
نگاہوں سے اوجھل 
کسی اپنے کا ہو جانا
 پھر سُناٹے،،خاموشیاں
لمحہ لمحہ ڈستی تنہائںاں
تو کیا اتنا مختصر تھا ؟؟؟؟؟
یہ سفر زندگی کا
ہاں،،اتنا مختصر ہے
یہ سفر زندگی کا.....!!!!!
            کومل رانجھا

Zindagi k marhlay by Komal Ranjha



♻کومل رانجھا♻



♻کومل رانجھا♻

 میری زندگی کے یہ مرحلے
کبھی مہک اٹھے
کبھی جل گئے
کبھی ہنس چلیے
کبھی رو دیے
کبھی پل پل کی تھیں خوشیاں
کہں  عمر کا روگ مِلا
کہں درد درد کے ہیں قصے
کہں کچھ کھونے کا ملال ہے
کہں مضطرب سا حال ہے
کبھی سانس لینا محال ہوا
تو کبھی جینا ہی دُشوار ہوا
کبھی کسی کے دل میں سما گئے
کبھی کسی کے دل سے اتر گئے
کہں کسی کی بے درد یاد نے
ہمیں اپنا آپ بھولا دیا
کسی لمحے کسی موڑ پر
جو ہنسیں بھی تو یوں ہوا
کسی کے خیالوں نے آکر
ہمیں بے دم رُولا دیا
کبھی رات کے کسی پہر میں
ہمیں خوابِ گراں سے  جگا دیا
میری زندگی کے یہ مرحلے
کبھی مہک اٹھے
کبھی جل گئے ۔۔!

Jhalat by Komal Ranjha









جہالت

یہ کیسا  علم ہے تیرا
علم کو پڑھ کر بھی
تو اس کر سمجھ
  نہیں پایا
فلاسفر کی ڈگریاں لے کر
  جہالت سے نکل نہیں پایا
خدا کی ناراضگی کو 
تو خدا کی رضا کہتا ہے
کرم کے اسکی کیا تحجھے پہچان نہیں اب تک؟؟؟
اپنے گناہوں کو
دھندلی شُہرتوں کو
نا حق کامیابیوں کو
خُدا کا کرم سمجھ بیٹھا
یہ کیسا علم ہے تیرا
بُلندیوں کی ہوس میں
احکامِ رَبیّ کو فراموش کر بیٹھا
 گنا ہوں کے ارتکاب کو بھی
اے ظالم تو ہنر کہتا ہے
یہ کیسا علم ہے تیرا ۔۔۔۔؟؟؟؟
       کومل رانجھا

Kashmer k naam by Komal Ranjha









☘☘کشمیر کے نام☘☘

ماتم کرتی صدائیں لگاتی آوازیں
اجڑے آنگن،ویران گُلشن
معصوم کلیاں،نھنے پھول
لہو لہان ہوتے،سُلگتے بدن
آنسوؤں  کے سمندر میں
غوطہ زن ہوتے چہرے
زندگی کی رمق لیے
حسرت لیے نِگاہوں میں
سرد بھری آہوں سے
ایمان پھر بھی محکم ہے
قدم ڈگمگائے نہیں
اُمیدکے دیے بجھے نہیں
کہ۔۔۔۔
اب بھی مُنتظر ہیں
آزادی کے پیغام کے
خدا کے انصاف کے.
   کومل رانجھا

Lamhy by Komal Ranjha



کتنے پُر کیف تھے ناں
تمہارے سنگ بیتے لمحے
کتنی دل دوز ہیں،اب
تم بن یہ اداس شامیں۔۔۔۔
      کومل رانجھا



Aanso or yaad by Komal Ranjha



آج آنسوؤں کی روانی میں شدت  ہے بہت ۔۔۔!!!!
 آج بہت شدت سے یاد آرہا ہے کوئی۔
      کومل رانجھا








Hukam by Komal Ranjha



تیرا حکم جب ہوا
سر تسلیم خم کر دیا ھم نے
  کومل




Neened by Komal Ranjha



خوابِ راحت بھی میسر نہیں  محجھ کو
 تیرے بعد تو جیسے نیند بھی خفا ریتی ہے
     کومل رانجھا







Guman by Komal Ranjha




بعد میرے وہ جی لے گا
یہ وہم ہے اُسکا، گماں ہے اُسکا
      کومل رانجھا

Udas Shamen by Komal Ranjha




کرب میں مبتلا کر دیتی ہیں
تم بن اب یہ اُداس شامیں۔

    کومل رانجھا






Zindagi by Komal Ranjha



اک حادثہ ہی تو ھے میری ذندگی  کا
تیرا مل کر بھی نہ ملنا مجھے
   کومل






Kinara by Komal Ranjha



بے کراں  ہی رہے ھم
کِنارے پے پہنچ کر بھی
         کومل رانجھا



Tishnige by Komal Ranjha





گھنگور بادلوں کی طرح ، تیرا آ کر پلٹ جانا۔
بڑھا  دیتا ہے اور تشنگی تیری محبت کی ۔
       کومل رانجھا





Shikwa by Komal Ranjha






نہ شِکوہ ، نہ شِکا یت، نہ کوئی فریاد
کچھ محبتیں کتنی خاموش ہوتی ہیں
     کومل رانجھا




Dil by Komal Ranjha










ناگفتہ بہ حالت ،حال اپنے دل کا
نہ بی
ے درپے بڑھتی بے چینیوں کو قرار۔۔
   کومل

Dil by Komal Ranjha


میں دل خریدتا نہیں
دل موہ   لیتا ہوں
      کومل رانجھا ❤






Teri Yaad by Komal Ranjha






موسم بھی بدلے، فضائیں بھی بدل گئں__
رنگ بھی سارے بدل رہیے ہیں__
نہیں بدلا اگر کچھ تو__
فقط اِک تیری یاد کا موسم_
   از قلم      کومل رانجھا






Us k siwa by Komal Ranjha




اُسی  کے گرد گھومتے ہیں میرے لفظ سارے
 اس کے سِوا کوئی میری تحریر میں نہیں
         کومل رانجھا




Musafir by Komal Ranjha


ہم ان راستوں کے مُسافر ہیں
جن پے منزلیں نہیں ملا کرتیں،
  کومل رانجھا





Khawab by Komal Ranjha



مقتول ہو گۓ خواب سارے،،!!!
اب دفن کا سامان کیجئے ۔۔!!!
 کومل ۔




Lafz by Komal Ranjha









اس کے درد کو لفظوں میں پرور کر،
لکھتے ہیں تو بس کمال لکھتے ہیں ،
سخن میں سب سے نایاب لکھتے ہیں۔
کومل رانجھا ❤


CharaGar by Komal Ranjha









میرے چارہ گروں سے  کہہ دو، نہیں اثر کسی طیب سے۔۔۔
میرے  درد کی جو دوا کرے مجھے وہ مسیحا چاہیے۔۔۔
    کومل رانجھا

Rahber by Komal Ranjha









قافلے والوں سے کیا گِلہ کریں کوئی۔۔
ہمیں تو کارواں کے رہبر نے لوٹا ہے،،،
کومل رانجھا


Dukh by Sarkash


💕اُس نے کہا! دکھ نہیں ہوتا دل ٹوٹنے پر
💞میں نے کہا! اپنی سزا سمجھ کے سہہ لیتی ہوں

💕اُس نے کہا! فریاد کیوں نہیں کرتی
💞میں نے کہا! جھکنا منظور نہیں

💕اُس نے کہا! کب تک برداشت کروگی
💞میں نے کہا! جب تک ٹوٹ کر ٹوٹ نہ جاٶں

💕اُس نےکہا! ڈرتی ہو محبت ہونے سے
💞میں نےکہا! خود سے بس ڈرتی ہوں

💕اُس نےکہا! کبھی محبت کی ہے
💞میں نےکہا! عرصہ ہوا خود کو قید کیٸے

💕اُس نےکہا! اکیلے تھک نہیں جاتی
💞میں نےکہا! کسی کا قبضہ خود پر گوارہ نہیں

💕اُس نےکہا! اب بھی محبت ڈھونڈتی ہو
💞میں نےکہا! تشنگی ٹھرنے نہیں دیتی

💕اُس نےکہا! انتظار کس کا ہے
💞میں نےکہا! محبت جس کی قید نہ لگے

💕اُس نےکہا! کوٸی نہ ملا تو؟
💞میں نےکہا! آزاد ہی مرجاٸیں گے

شاعرہ: سرکش


Friday, 14 December 2018

Jany sab hum se by Sarkash


جانے یہ سب لوگ ہم سے
کونسی عاجزی چاہتے ہیں
کہ ہم ہر آنے جانے والے کو
لبیک کہیں
ہر کسی کا دل رکھّ لیں
جس کو انکار کریں وہی
ہمارے مُغرور اور سنگدل ہونے کا
عَلم لیٸے کھڑا ہوگا اور پھر
معاشرے کے یہی امِین
سب سے بات کرنے پر
میرے کردار کی دھجیاں بھی
بڑی آسانی سے بکھیر دیں گے
بنا یہ سوچے کہ
میں جیسی بھی ہوں جناب
یہ آپ ہی کی تو مہربانی ہے
لوگوں کی
کھیلونا سمجھ لینے والی
فطرت نے ہی تو
مجھے اپنے ترتیب دیٸے ہوٸے
اصولوں میں قید رہنے پر مجبور کیا ہے
میرے اوپر اِس قدر
خول چڑھا دیٸے ہیں کہ اب
ہر اک سے سختی سے پیش آنا
بہت ضروری ہوگیا ہے
اپنی زات اپنی روح اور
اپنے کردار کی حفاظت کیلٸے......!!!!!

شاعرہ: سرکش

Tuesday, 11 December 2018

Taqaza by Nadim Qasir


Teri ik ada pe by Hijab Mughal


تیری اک ادا پہ جو ہوتا تھا بے قرار
آج اسی ادا سے میرا دل سنبھل گیا
غیروں کی باتوں کا تھا نہ مجھے اعتبار
تیری بے وفائی سے میرا دل سنبھل گیا
چاہت کے وہ دروازے جو کھولے تھے تم پر
تیرا سراپا ء نفرت دیکھ کر میرا دل سنبھل گیا
ابر محبت میں زینہ عشق چڑھتے ہوئے
تیرا ساتھ نہ پا کر میرا دل سنبھل گیا
دل کے ساز کے سنگ رہا وہ کھیلتا
ایسی بجائی دھن کہ میرا دل سنبھل گیا
سر محفل انکے ہی ذکر پہ اے حجاب،
خود کو ڈوبتا دیکھ کر میرا دل سنبھل گیا
)حجاب مغل(

Sajda e shukar by Rashid Attari

جب پتہ چلے اُن کو تیری موت کا راشد
کاش وہ گِر پڑیں سجدہِ شکر ادا کرنے

شاعر آئی ٹی راشد عطاری

Ek tum he zamany mein by Rashid Attari

اک تم ہی زمانے بھر میں بد قسمت ہو راشد
ورنہ یہاں تو ہر شخص قسمت کا دھنی ہے

شاعر آئی ٹی راشد عطاری

Rasam e wafa by Ayaz


لو اک اور رکھ دی رسم وفا ہم  نے

تیری خاطرتمہی کوچھوڑدیا ہم نے

Maraz e ishaq by Dua Mughal


اے مرض عشق شدت پکڑ ذرا ۔
اسے علم ہونے تک مجھے فنا ہونا ہے ۔