affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Sarkash
Showing posts with label Sarkash. Show all posts
Showing posts with label Sarkash. Show all posts

Wednesday, 19 December 2018

Dukh by Sarkash


💕اُس نے کہا! دکھ نہیں ہوتا دل ٹوٹنے پر
💞میں نے کہا! اپنی سزا سمجھ کے سہہ لیتی ہوں

💕اُس نے کہا! فریاد کیوں نہیں کرتی
💞میں نے کہا! جھکنا منظور نہیں

💕اُس نے کہا! کب تک برداشت کروگی
💞میں نے کہا! جب تک ٹوٹ کر ٹوٹ نہ جاٶں

💕اُس نےکہا! ڈرتی ہو محبت ہونے سے
💞میں نےکہا! خود سے بس ڈرتی ہوں

💕اُس نےکہا! کبھی محبت کی ہے
💞میں نےکہا! عرصہ ہوا خود کو قید کیٸے

💕اُس نےکہا! اکیلے تھک نہیں جاتی
💞میں نےکہا! کسی کا قبضہ خود پر گوارہ نہیں

💕اُس نےکہا! اب بھی محبت ڈھونڈتی ہو
💞میں نےکہا! تشنگی ٹھرنے نہیں دیتی

💕اُس نےکہا! انتظار کس کا ہے
💞میں نےکہا! محبت جس کی قید نہ لگے

💕اُس نےکہا! کوٸی نہ ملا تو؟
💞میں نےکہا! آزاد ہی مرجاٸیں گے

شاعرہ: سرکش


Friday, 14 December 2018

Jany sab hum se by Sarkash


جانے یہ سب لوگ ہم سے
کونسی عاجزی چاہتے ہیں
کہ ہم ہر آنے جانے والے کو
لبیک کہیں
ہر کسی کا دل رکھّ لیں
جس کو انکار کریں وہی
ہمارے مُغرور اور سنگدل ہونے کا
عَلم لیٸے کھڑا ہوگا اور پھر
معاشرے کے یہی امِین
سب سے بات کرنے پر
میرے کردار کی دھجیاں بھی
بڑی آسانی سے بکھیر دیں گے
بنا یہ سوچے کہ
میں جیسی بھی ہوں جناب
یہ آپ ہی کی تو مہربانی ہے
لوگوں کی
کھیلونا سمجھ لینے والی
فطرت نے ہی تو
مجھے اپنے ترتیب دیٸے ہوٸے
اصولوں میں قید رہنے پر مجبور کیا ہے
میرے اوپر اِس قدر
خول چڑھا دیٸے ہیں کہ اب
ہر اک سے سختی سے پیش آنا
بہت ضروری ہوگیا ہے
اپنی زات اپنی روح اور
اپنے کردار کی حفاظت کیلٸے......!!!!!

شاعرہ: سرکش

Saturday, 20 October 2018

Tumhari soch ko ab mera slaam nahin hai by Sarkash


🌿کوٸی منصب کوٸی اونچا مقام نہیں ہے🌿
🌿اپنا تو یہاں پر کوٸی بھی نام نہیں ہے🌿
🌿تم ہو اعلیٰ مرتب اعلیٰ نسل جناب🌿
🌿اور آپ جیسو کے آگے ہمارا کام نہیں ہے🌿
🌿یہ تو رکّھی ہے ربّ نے عزت زلّت اپنے ہاتھ🌿
🌿دوزخ فرض کے آپکو ہوٸےالہام نہیں ہیں🌿
🌿ہم ہیں خاکی بشر نادان خطا کے پتلے🌿
🌿تم پر بھی تو نازل کوٸی انعام نہیں ہے🌿
🌿تم کرلو شوق پورا ہماری بے عزتی کا🌿
🌿جھنڈا عزت کاہمارے پاس سرعام نہیں ہے🌿
🌿ہم جینا چاہتے ہیں بس اپنی زندگی🌿
🌿اور آپ کو اس بات پر بھی آرام نہیں ہے🌿
🌿ہونگےتمھاری نظر میں ہم بے اعتبار بہت🌿
🌿پر دنیا میں ہوٸے ابھی نیلام نہیں ہیں🌿
🌿خودکوخاص سمجھ کر بالاترسمجھنے والی🌿
🌿تمھاری سوچ کو اب میرا سلام نہیں ہے🌿
🌿جس لہجےمیں جسطرح سےبات کی ہےتم نے🌿
🌿اس طرح سے کوٸی اپنا کرتا کلام نہیں ہے🌿
🌿مت تولوکسی کے اعمال کواپنےترازو میں🌿
🌿یہ فیصلہ ہوتا تو یوں سرشام نہیں ہے🌿
از قلم: سرکش

Saturday, 13 October 2018

Tujhko dil se nikal bethay hain by Sarkash


تجھکو دل سے نکال بیٹھے ھیں
خود کو ایسے سنبھال بیٹھے ہیں

بہت کچھ سہہ چکے ہیں ہم پیارے
یونہی تو نہیں نڈھال بیٹھے ھیں

اب محبت بھی نہیں رہی باقی
اس قدر ہم کنگال بیٹھے ھیں

گنوادیں گے اس باربھی تجھکو
چل ہم یوں الٹی چال بیٹھے ھیں

ہے احساس تو پلٹ جاتے ہیں
لیکربس یہی کمال بیٹھے ہیں

جلا دے سب جو ہے آس پاس میرے
لئے وہ آتش فشاں سا ابال بیٹھے ہیں

ہوگی تمہاری جیت ھماری کہانی میں
اپنے ہاتھوں لکھ کر اپنا زوال بیٹھے ہیں

ناکرسکے گا اب کوئی مدد ہماری سرکش
خود کو طوفانوں میں اچھال بیٹھے ھیں

از قلم: سرکش

Thursday, 13 September 2018

Tu kahy to har ek raaz khol doon by Sarkash

اپنی زات کو نہ اور کوٸی خول دوں

تو کہے تو ہر ایک راز کو کھول دوں

عریاں ہو کر تن سے لباس کھینچ کر

ایسی محبت کا تجھے کیسے قول دوں

تیری ہر بات ہو صرف حرفِ آخر

کیسے تیری ہاں میں 'میں' ہاں بول دوں

عشق کے جانے کیا کیا ہیں اب تقاضے

حسن کو کیسے یوں مٹّی میں رول دوں

خُدارا اِس کو تم محبت کا نام دے کر

اور تو نہ تم کہانی میں جھول دوں

باز آٸے ہم تو ایسی الفت سے سرکش

گر شہد یہ ہےتو ہمارے لٸے زہر گھول دوں

از قلم: سرکش