affiliate marketing Famous Urdu Poetry

Sunday, 24 September 2023

Kooye jafa by Ayesha Yaseen

عنوان:

کوئے جفا

عائشہ یٰسین

ہم وہ چراغ ہیں

کہ جن کی لو

بجھتی ہی رہتی ہے،

کبھی روشن نہیں ہوتی!!

ہم وہ پتھر ہیں

کہ جن کو

غصے میں آکر

بے وجہ ہی

کہیں دور پانی میں

پھینک دیا جاتا ہے!!

ہم وہ ورق ہیں

جو بےدھیانی میں

نظر انداز

کر دیئے جاتے ہیں!!

ہم وہ اندھیرا ہیں

کہ جس کا کوئی

سویرا ہی نہیں!!

ہم ریل گاڑی پر بیٹھے

وہ مسافر ہیں کہ

جن کی کوئی

منزل ہی نہیں!!

وہ مسافر جو فقط

منزل کی امید سے

راستے کھو بیٹھا ہے!!

کہ ہمارے سینے میں تو

فقط ایسی امیدیں دفن ہیں

جو ٹوٹ جانی ہیں!!

کہ ہم تو کسی

ویران کھنڈر پر

لگے ہوئے جالے ہیں!!

کہ ہمیں تو!!

صدیوں پرانی کتابوں میں

سوکھے گلاب کی مانند

بند ہی رہنا ہے!!

کہ ہم تو وہ پرانی حویلی

میں لگی ہوئی گھڑی ہیں

جو صدیوں سے بند ہی پڑی ہے!!

وہ گھڑی کہ جس کے سینے میں

دھڑکن بند ہو چکی ہے!!

کہ ہم وہ وقت ہیں،

جو ٹھہرا ہی ہوا ہے،

آگے بڑھ ہی نہیں رہا!!

کہ ہم تو پرانی حویلیوں میں

لگے ہوئے اس کیلنڈر

کی مانند ہیں ،

کہ جن کی تاریخ

صدیوں پہلے کی

دیوار پر ثبت

ہو چکی ہے !!

کہ ہم تو

اس دیمک ذدہ گٹار

کی مانند ہیں ،

کہ جس کی تاریں

کسی نے توڑ کر ،

ساز کو بند کر دیا ہے!!

کہ گر کوئی

اس گٹار کو

بجانا بھی چاہے تو

ایسی آواز آتی ہے

جسے کوئی بھی

سننا نا چاہے!

ایسی آواز

جو فقط

اذیت ہی

اذیت ہو !!

کہ ہم کینوس پر

گرے ہوئے ان

رنگوں کی مانند ہیں

کہ جن کو کسی نے

پھیکا کر دیا ہے!!

ہم رنگوں کی مانند

نہیں رہے!!

بلکہ پھیکے پڑ چکے ہیں!!

کہ ہمارے وجود کو،

ایسے آسیب نے نوچ لیا ہے،

ایسے درد زدہ آسیب نے،

کہ جس کی قید سے نکلنا

ناممکن ہو چکا ہے،

کہ اس آسیب نے

ہمارے پاؤں پر

ایسی زنجیر جکڑ دی ہے ،

کہ جس کو توڑنا

دشوار ہو چکا ہے!!

کہ اس آسیب نے ہمیں

ایسی لپیٹ میں لیا ہے

کہ کوئی پاس آنا بھی

گوارا نہیں کرتا!!

بھلا اتنی ہی

رائیگاں سی شے کو،

پوچھتا کون ہے؟

یاد کون کرتا ہے؟

اگر کسی کو تنہا کہیں

مل بھی جائیں تو

بلاتا کون ہے؟

کہ لوگ بھی پاس آنے سے

اس سبب ڈرتے ہیں

کہ اس کے سیاہ بخت کہیں

ان کو نا لپیٹ لیں۔

...

عائش کے قلم سے

****************

Thursday, 21 September 2023

Shairi by Muhammad Umair urf Umair Fani

عنوان

 شاعری

محمد عمیر عرف عمیر فانی

 

بجھا دیا طوفانِ ظلم نے ایک چراغ پھر سے

ملیں گے نشاں کسی روز اور سراغ پھر سے

سچ کی قیمت یہی ھے ٹہری تو سن لیجیے

اتارنے کو موسیٰ تیار ھے بے نیاز پھر سے

 

کبھی مل مجھے کسی خواب کی طرح

بن ترے لگتی ھے جاں عذاب کی طرح

 

صفحہ دل  سیاہ ہوا  تیری یاد سے

بن گئی ھے زندگی کسی کتاب کی طرح

 

تو ملا ہی  نہیں  تلاش سے ،پر سنا ھے

ملے تلاش سے جو ہو  نایاب کی طرح

 

روز بہتا ھے تو  بن کے دریا چشم سے

لے ڈوبے گا  تو مجھے سیلاب کی طرح

 

تعلق اک نیا بنانے لگے ہیں

اس لیے گھر سجانے لگے ہیں

 

نہ ہو دیوار کوئی ہمارے درمیاں

سب حدیں ، رکاوٹیں ہٹانے لگے ہیں

 

جس کے سائے میں تیری قربت ملے

باغ دل میں شجر ایسا لگانے لگے ہیں

 

سن کے تیری آمد کی خوشخبری

آ کے میرے آشیاں ، بلبل گانے لگے ہیں

 

جہاں بھی ، جیسے بھی ،سارے موسم

سنگ تیرے جو بیتے بھانے لگے ہیں

 

جاں گنوا سکتے ہیں عہد وفا پر

وہ بے وفا سہی،  ہم نبھانے لگے ہیں

 

میدان عشق کی انتہا پہ یارو

آ کے ستم گر آزمانے لگے ہیں

 

تمام ہو جائیں تجھ پہ ھے ارزو

دھیرے دھیرے خود کو مٹانے لگے ہیں

*************

تنہائی، خاموشی تیری یادیں اور ہم

تجھ سے ہی ملے ہیں یہ سارے ستم

 

شکستہ دل لیے پھرتے ہیں ، پھریں گے

زخم کیسے بھریں ، کہاں سے لائیں مرہم

 

تیری یاد کے موسم نے کچھ ایسا کیا

بکھرا بدن ، گہرے ہلکے اور آنکھیں نم

 

تو لوٹ کے آئے گا ، اک بار سہی

ہر بار یہی سوچا کہ دونوں تھے برہم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماضی اچھا نہ تھا ، لیکن یاد رہتا ھے

بن نے اک دریا ہر روز  یہ بہتا ھے

 

جیتا ھے ،خوش رہ کر وہ شخص دیوانہ

مر جاؤں گا بن تیرے جو کہتا ھے

 

تیرا حسن بھی ڈھل جائے گا روز کسی

کہاں اجالا  ، کون زوال سے بالا رہتا ھے

 

حد سے گزرو گے تو حد ہو جائے گی

کانچ کا دل اتنے زخم کہاں سہتا ھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹہرا کچھ پل میرے ہاں، امانت کی طرح وہ

ہوا  پھرکسی اور کا ضمانت کی طرح وہ

 

نم آنکھوں میں یاد کے گہرے سائے چھوڑ گیا

ڈال کے سانچے میں پھر  وہ مجھ کو توڑ

گیا

 

خواب تو اکثر ادھورے رہتے ہیں

کچھ لوگ سیانے ایسا کہتے ہیں

 

یادوں کے دیے بجھتے ہی نہیں

جو  اکثر خون سے جلتے ہیں کہیں

 

اب موت کرے گی ان سے ،آزاد ہمیں

دکھ لے کر ہم سے ، دلشاد ہمیں

 

تو اک ڈھلتی شام سا تھا، سو ڈھل جا ئے گا

میخانے سے جو ہم نکلے پھر کون یہاں آئے گا

**************

گنوا کے تجھ کو ،سکوں ملا ہی نہیں

گل دل کبھی پھر سے کھلا ہی نہیں

تیرا بچھڑنا  سارے جہاں کی سازش سہی

جہاں تو کیا نصیب سے بھی گلا نہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خوداری و تکبر کے بیچ پھنسا دیا ھے مجھ کو

میرے مولا کہاں لٹکا دیا ھے مجھ کو

 

آبرو کیسے بچاؤ ں جبکہ دامن ھے پھیلا ہوا

فاقہ کشی نے بھٹکا دیا ھے مجھ کو

 

انجم عدو میں تذکرہ معصومیت ہوا میرا

نگاہ حقارت نے دھچکا دیا ھے مجھ کو

 

کیسے ہونگے تیرے جو اپنے نہ ہو سکے

نوالہ کسی نے سچ کا دیا ھے مجھ کو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عوض جاں تو، تجھے بھلایا جا سکتا ھے

ورنہ کہاں عمر بھر خود کو ستایا جا سکتا ہے

 

ہر جگہ تیرا نقش ڈھونڈتے ہیں

ہر اس جگہ جہاں تجھے پایا جا سکتا ھے

 

تیری چاہ میں رکنا نہیں ہمیں

 

دوڑیں گے جہاں تک خود کو دوڑایا جا سکتا ہے

 

تیری اک دید کی خاطر میں تو کیا

یہ جہاں بھی لٹایا جا سکتا ھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

جب تیری ذات سے آشنا ہوئے

ہر خواب و خیال سے جدا ہوئے

 

تیرا خیال تو کمال کر گیا

مجھے سراپا  بے محال  کر دیا

 

تیری سادگی، تیری عاجزی ، تیری ادا

سبھی میں کھو گئے ہوئے فنا

 

تمنائے وصل  دل میں اٹھی کہیں

سب خواہشیں ختم، سب مٹ گئیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Aankhen kabhi jhoot nahi bolti by Samina Naseer








Wednesday, 13 September 2023

Allah by Sana Tahira Ramzan




                                     "اللہ"
     میری حالت زار کو دیکھ کر ہر کسی نے منہ موڑ لیا
     راہ زیست سے ہٹنے لگی اور تنہائی سے جی لگا لیا
      روتے، اٹھتے، بیٹھتے میں اللہ سے باتیں کرنے لگی
اور اس ذات نے مجھے میری استطاعت سے بھی بڑھ کر دیا

Tuesday, 12 September 2023

Wafa by Noumani

ہے یہی چل رہا دنیا کا دستورِ وفا

چاہیئے وفادار بَھلے خود ہو بے وفا

از نعمانی

************

Friday, 8 September 2023

Mohabbat ka dawa by Umme Habiba

محبت کا دعوٰی کرتا تھا

پھر اس میں مجھے پھنسایا

محبت کا جام پلایا تھا

پھر کیوں مجھے رلایا

محبت کرنا گناہ نہیں

پھر کیوں اس آگ میں جلایا

جب جل گئے تو رہنے دیتے

پھر کیوں آ کے مرحم لگایا

جب تم نے مجھے رلایا تھا

تو خود کو کہا پایا

تیری یادوں کی تڑپ بھی تھی

پر خود کو اور تڑپایا

تجھے سوچ کے جو آنسو نکلے

پھر انھیں بھی تو چھپایا

جب گئے تھے مجھے چھوڑ کر

تو کبھی خود کو کچھ کہتے پایا

آزاد تھے ہمیشہ سے تم

پھر کیوں مجھے محبت کی باندی بنایا

اب کیا کروں اس محبت کا میں

جسے لوگوں نے کہ کے دھوکہ بتایا

اپنی نظروں میں ہوگے ہیرو

میری نظروں سے خود کو تم نے گرایا

اب کبھی نہ کرو  محبت پے اعتبار

بےدردی سے محبت سے اعتبار گوایا

محبت کرو گے تو ہنسائے گا وہ

پھر اسی اگ میں جلائے گا وہ

 

ام حبیبہ طیب

*************

Thursday, 24 August 2023

Naraz dost ke leay by ammara majeed

اے ایم راع


سنو تم سے محبت میں کنارا نہیں ہوگا
کرو کوشش پر میرے بغیر گزاره نہیں ہوگا

دکھ درد میں تکلیف میں چاہت میں خوشی میں
جیسے بلایا میں نے تمہیں  کسی نے پکارا نہیں ہوگا


ابھی تو ساتھ سب ہی ہیں مصیبت جس گھڑی آئے
آزما لینا میرے علاوه کوئی تمہارا نہیں ہوگا 


جس قدر تم سے پیار ہے محبت ہے عشق ہے
اتنا تو کوئی کسی کو پیارا نہیں ہوگا

مشکل وقت میں اذیت میں تکلیف میں راع
خدا کے علاوه تمہا را کوئی سہارا نہیں ہوگا

راع 
میری ناراض دوست کے لیے 
 
 PA 💖💖

Bachpan by ayesha yaseen

نام: عائشہ یٰسین۔
عنوان: بچپن۔
شہر: دیپال پور ضلع اوکاڑہ۔


یادوں کا جنجال ہوتا ہے دِل میں،
بالکل پرانی حویلی کی مانند،
جو بظاہر سلامت دِل کو
اندر سے شکستہ کیے ہوئے ہے!
ایک طوفان ہوتا ہے،
جِس کو فراموش کرنا،
بہت کٹھن ہوتا ہے!
بچپن بھی اسی جنجال کی مانند،
دِل میں پیوست ہے،
جو بیت تو گیا ہے،
مگر اپنے اثرات کے نقش،
دِل پر ثبت کر گیا ہے!
مدھم پڑتی یادوں کا،
خار نما باتوں کا،
اذیت کی ساعتوں کا،
آہ بھری سانسوں کا،
لہو لہان قفس ہے!!
جس کا مسکن دل ہے!
اس قفس کی تیلیاں،
درد کے الاؤ میں،
سلگ رہیں ہیں..
دِل کو مجروح کر رہی ہیں!
مجھے آج بھی یاد ہیں!
وہ بچپن کی یادیں، 
وہ بارش کا پانی، 
کہ جِس پانی میں،
کاغذ کی کشتی بہانا،
معمول ہوتا تھا،
مُجھے آج بھی یاد ہے!
مٹی کے وہ کھلونے،
جِن کے ٹوٹ جانے پر،
ہم اُداس ہوتے تھے!
آج مٹی کے برتنوں کو،
اِک عرصہ بعد چھوا تو،
اِک پل کو تو میں،
بچپن کی وادی میں،
کہیں دور جا بسی...
کافی دیر سوچنے کے بعد،
اُن کو چکنا چور کیا!
مُجھے یاد ہے وہ کتاب،
کہ جِس میں مور کے پنکھ،
کو میں قید کرتی تھی،
آج وہ کتاب کھولی تو،
وہی مور کے پنکھ،
کتاب میں موجود تھے،
جو مُجھ کو دیکھ کر،
بظاہر مُسکرا رہے تھے...
اور اُداسی میرے لبوں پر،
مُسکراہٹ بن کر بکھر رہی تھی!
کتاب ٹُکڑوں میں تقسیم ہو رہی تھی!
پھر اِک بچپن کی ڈائری...
پر نظر جا ٹھہری،
کہ جِس میں اسکول کی،
ںے حساب یادیں دفن تھیں،
ورق پلٹتی گئی،
اُداسی بڑھتی گئی،
اِک ورق پر ہاتھ رُکا،
جِس میں ایک گلاب چھپا تھا،
جو بالکل ہی مُرجھا چُکا تھا،
پھر اِک بچپن کا قِصّہ یاد آیا،
وہ باغ کا حِصّہ یاد آیا،
اِک پَل میں زِندگی کو فراموش کر چلی!
اِک پل کو وقت میں پیچھے کو ہو چلی!
اسی ڈائری کو کئی گھنٹے،
ہاتھ میں لیے بیٹھی رہی،
اور بچپن کے زمانے میں،
پیچھے کو جھانکتی رہی،
پھر ہوا یوں کہ!
میری اُداسی میرے لبوں پر،
تبسّم کی شکل اختیار کرتی گئی،
میں مُسکراتی گئی اور،
ڈائری ٹکروں میں بٹتی گئی!
پھر اِک نظر میری،
کینوس پر جا ٹھہری،
رنگ برنگے رنگوں کی،
ڈبیوں پر جا ٹھہری،
آج انہیں رنگوں کو برسوں بعد محسوس کیا!
آج انہیں رنگوں کو برسوں بعد مُسکراتا دیکھا!
بچپن کی یادوں سے...
بمشکل نکلنے کے بعد،
خود کی جانب جھانکا جب،
میری زِندگی کے تمام رنگ،
جو کِسی نے پھیکے کر دیے تھے،
میرے زِندگی پھیکی پڑ چُکی تھی،
پھر دوبارہ انہیں رنگوں کو اُٹھایا،
تو ان رنگوں سے آنے والی،
مُسکراہٹ کو میں سمجھ گئی تھی،
رنگ اب بھی مُسکرا رہے تھے،
وہ مُجھ پر مُسکرا رہے تھے،
میری اُداسی میں اضافہ ہوا،
اور مُسکراہٹ میرے لبوں پر 
شدت اختیار کرتی گئی،
اِک اِک کر کے رنگوں کی 
ڈبیاں خالی ہوتی گئیں!!
پھر اِک نظر میری،
اس گُڑیا پر جا ٹِکی،
جِس سے بچپن میں،
میں نے خوب کھیلا تھا،
اس گُڑیا کو آج اِک،
عرصہ بعد چھوا تھا،
وہ گُڑیا بھی مُسکرا رہی تھی،
اس کی ایک بازو ٹوٹ چُکی تھی،
مُجھ میں بھی ایک قہقہ گونجا،
پھر خیال آیا کہ!
زِندگی نے میرے ساتھ بھی،
خوب کھیل کھیلا تھا،
زِندگی کے سامنے،
میں بھی وہ گُڑیا تھی،
جو کھیلتے کھیلتے 
اکثر ٹوٹ جاتی ہے،
میری مُسکراہٹ جھوٹی تھی،
میں ریزہ ریزہ ٹوٹی تھی!!
آخر میں نے گُڑیا رکھ دی،
سب یادوں پر تیل کو چھڑکا،
پھر آنکھوں کو میں نے میچا،
آخر میں نے آگ لگا دی،
مُسکراہٹ لبوں پر جم رہی تھی،
میں ان چیزوں پر ہنس رہی تھی،
پھر اُٹھتے ہوئے آنکھوں کے،
کناروں کو میں نے صاف کیا،
بچپن کا قصہ تمام کیا!!