affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Batao kon tha, kesa tha, jis se silsila thehra...? بتاؤ کون تھا ، کيسا تھا جس سے سلسلہ ٹھہرا...؟

Tuesday, 8 July 2014

Batao kon tha, kesa tha, jis se silsila thehra...? بتاؤ کون تھا ، کيسا تھا جس سے سلسلہ ٹھہرا...؟

بتاؤ کون تھا ، کيسا تھا جس سے سلسلہ ٹھہرا...؟
...کہا کر کے وفا کا خون آخر بے وفا ٹھہرا
بھلا پھولوں سے بھنورے کس زباں ميں بات کرتے ہيں...؟
...کہا، خوشبو سے خوشبو کا انوکھا رابطہ ٹھہرا
ذرا بتلاؤ اِک انجان پر اتني عنايت کيوں...؟
...کہا، دل کے صحيفے ميں يہي تو معجزہ ٹھہرا
سنو کيسا لگا اس شخص سے ملنا ، بچھڑ جانا..؟
...ملا تو اجنبي تھا وہ ، بچھڑ کر آشنا ٹھہرا
بھلا محبوب سو پردوں ميں بھي کيونکر نماياں ہے...؟
...ازل سے تا ابد دل کے ، وہ کعبے کا خدا ٹھہرا
پلٹ کر ہر طرف سے کيوں نظر اس شخص پر ٹھہري...؟
...وفا کے سلسلوں کي وہ ، مسلسل انتہا ٹھہرا

No comments:

Post a Comment